پشاور)پی پی آ ئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز اہم شاہراؤں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تصاویر متعلقہ تھانوں، چوکیوں اور اہم سڑکوں پر آویزاں کی جائیں گی۔پولیس کاکہنا ہے کہ رہزنی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ایک ہزار سے زیادہ روپوش ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، بینرز پر ملزمان کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور پتے بھی درج کیے جائیں گے اور عوام کو مطلوب ملزمان سے تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔پولیس کے مطابق ان ملزمان کے ساتھ کوئی پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، بینرز لگانے کا مقصد جرائم پیشہ افراد سے عوام کو باخبر رکھنا ہے۔پولیس کی جانب سے مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں عوام سے تعاون کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
امریکی نیشنل باسکٹ بال:سین اونٹونیو سپرز کی تھنڈر کے خلاف فتح
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرک مالکان فاقہ کشی پر مجبور ہیں: ٹرک اونرز ایسوسی ایشن
قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے کبھی لالچ نہیں کی :شاہد آفریدی
ریجنل کرکٹ حیدر آباد ایسو سی ایشن کے صدارتی انتخابات
کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم
ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کل سے 9 مئی میں گرفتار افراد کی رہائی کا مشن شروع، شیخ رشید
راولپیندی)پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ کل سے 9 مئی کے گرفتار افراد کی رہائی کا مشن شروع کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے، لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔ ساری قوم اس پر امن مشن میں میرا ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں، قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی، اور اللّٰہ ہمیں اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چند روز قبل ہی تقریباً ایک ماہ بعد منظر عام پر آئے تھے، اور معروف اینکر منیب فاروق کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں چلے پر گیا ہوا تھا، جہاں کافی کچھ سوچنے کا موقع ملا، اللہ نے زندگی میں پہلی بار 40 دن لگانے کا موقع دیا اور تبلیغ میں چلے کے دوران مجھے کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ سب نے میرے ساتھ تعاون کیا اور سارے ایام خوش اسلوبی سے گزر گئے۔
بلوچستان: بجلی چوری کے باعث 97 بلین کا نقصان
کوئٹہ)پی پی آ ئی) بجلی چوری کے باعث بلوچستان کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا لیا گیا، بلوچستان کو فراہم کی گئی بجلی میں 97 بلین کے نقصان کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان کو فراہم کی گئی 132 بلین مالیت کی بجلی میں سے 97 بلین کے نقصان کا سامنا ہے، اکٹھے کیے گئے 35 ارب میں سے 20 ارب صرف کوئٹہ سے جمع ہوئے،کوئٹہ میں نقصان 14 بلین سے بھی تجاوز کرگیا، لسبیلا سے محض 0.03 بلین وصول ہوئے جبکہ 0.04 بلین سے زائد نقصان اٹھانا پڑا۔بے دھیانی کے باعث چاغی میں 0.8 بلین کا نقصان ہوا جبکہ وصولی محض 0.7 بلین کی ہوپائی، مستونگ میں 8 بلین مالیت کی بجلی ضائع ہوئی اور صرف 3 بلین جمع ہوئے، وشوک میں بجلی کا نقصان 0.03 بلین سے بھی زیادہ رہا جبکہ وصولی محض 0.01 بلین کی ہوپائی۔ گزشتہ حکومت کے مرہون منت چاغی میں 0.8 بلین مالیت کی بجلی کا نقصان ہوا اور 0.7 بلین وصول ہوئے، صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں 1 بلین کی بجلی ضائع ہوئی جبکہ 0.5 بلین وصول ہوئے۔ چمن، نصیرآباد، موسٰی خیل، قلعہ سیف الّٰلہ، سبی میں مجموعی طور پر نقصان 13.5 بلین سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ وصولی محض 1.75 بلین کی ہوئی، نگران حکومت اور عسکری قیادت انتھک محنت سے صوبہ بلوچستان کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مینارِ پاکستان جلسے سے واپسی پر سابق سیکریٹری ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مظفرآباد)پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے مینارِ پاکستان جلسے سے واپسی پر سابق سیکریٹری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر مینار پاکستان پر مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور جانے والے آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل گاڑی اسلام گڑھ کے قریب پہنچ کر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں سابق سیکرٹری حکومت ڈاکٹر راجہ محمود الحسن جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے کراچی سے لاہور جانے والے ٹرین قافلے میں سوار ن لیگی کارکن کا بھی انتقال ہوگیا تھا، متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے ہوئی، جو صوبہ سندھ کے شہر محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا، متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی۔بتاتے چلیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں، اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور نواز شریف کے پاسپورٹ پر پاکستان داخلے کی مہر لگا دی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے ائیرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کی، نوازشریف نے اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کیے، اس کے بعد ان کی اسپیشل پرواز نے لاہور کے لیے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کو لانے والا خصوصی طیارہ لاہور میں لینڈ کر گیا، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر لاہور کے شاہی قلعہ پہنچے اور وہاں سے انہیں گاڑی میں مینارپاکستان جلسے میں لایا گیا جہاں انہوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

امریکی نیشنل باسکٹ بال:سین اونٹونیو سپرز کی تھنڈر کے خلاف فتح
(May 23, 2014)
ٹیکساس: امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں سین انٹونیو سپرزکی ٹیم نے اوکلا ہامہ تھنڈر کو ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں بیسٹ آف سیون باسکٹ بال سیریز کا اہم میچ کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم سین انٹونیو سپرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم اوکلا ہامہ کو شکست دی۔سپرز نے حریف ٹیم کے خلاف 77 کے مقابلے 112 پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ٹم ڈنکن نے 14 اور مانو جنبولی نے 11 پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سین انٹونیو سپرز کو حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں دو صفر کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرک مالکان فاقہ کشی پر مجبور ہیں: ٹرک اونرز ایسوسی ایشن
(May 23, 2014)
میرپورخاص: ٹرک اونرز ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدرعلیم قائم خانی نے کہا ہے کہ پیڑول و ڈیزل مصنوعات میں اضافہ ، بیوپاریوں اور اڈا مالکان کی من مانی نے ٹرک مالکان کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ٹرک اونر ایسو سی ایشن میرپورخاص کے صدر علیم قائم خانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی اور اڈا مالکان اور بیوپاریوں کی ملی بھگت کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں اور خاص کر چھ ویلر ٹرک مالکان کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پید ا کر دی ہے۔ علیم قائم خانی نے کہا کہ میرپورخاص اقبال پیڑول پمپ پر واقع ٹریلر او ر 10ویلر ٹرک اڈا وں کے مالکان اور بیوپاریوں کی ملی بھگت سے چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے کبھی لالچ نہیں کی :شاہد آفریدی
(May 23, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کبھی بھی قیادت کے لیے لالچ نہیں کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بورڈ میں تبدیلیوں سے کرکٹ اور کرکٹرز کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میںجاری قومی ٹیم کے سمر کیمپ کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انھیں کرکٹ کھیلتے ہوئے 18 سال کا عرصہ گزر گیا لیکن وہ کبھی بھی کپتانی کے لالچ میںکسی کے پیچھے نہیں بھاگے۔ بوم بوم آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ میں روز روز کی تبدیلیوں کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ انتظامیہ کے بدلنے سے کرکٹ اور کھلاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

ریجنل کرکٹ حیدر آباد ایسو سی ایشن کے صدارتی انتخابات
(May 23, 2014)
حیدرآباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر کے انتخابات 12 جولائی 2014 کو نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کی خالی نشست صدر کے عہدے کے انتخاب کرنے کے لیے انتخابات میں حیدرآباد ریجن کے عہدیداران اپنے ووٹ کا سٹ کریں گے ۔انتخابات میںحصہ لینے کی دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیا ہے کہ وہ نامزدگی فارم 24 مئی 2014 سے منیجر نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد جان علی راجپر کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں جب کہ امیدوار اپنا نامزدگی فارم 2 جون 2014 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن کے دفتر واقع قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام پانچ بجے تک جمع کرواسکتے ہیں ۔

کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم
(May 23, 2014)
حیدرآباد: کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے اور جو نظام کی تبدیلی کےلئے جدوجہد کرتے ہیںوہ شہادتوں کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ و صوبائی مشیر عبد الحسیب نے گذشتہ روز پکا قلعہ گراونڈ حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیرعادل صد یقی ، معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمر قریشی و اراکین یاور فیصل ،سلیم معظم ،ارااکین و ایم پی ایز زبیر احمد خان ،عائشہ آفتاب ،رعناانصار،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشدخلجی ،دلاور قریشی سمیت سیکٹر و یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔انہوں نے مذید کہاکہ جان ،مال اور وقت اگر کسی بڑے مقصد میں لگائیں تو وہ مقصد و مشن ضرور کامیابی حاصل کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کےلئے ناصرف آوا ز حق بلند کی بلکہ اس جد وجہد میں ریاستی جبر و تشد دکا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا کیونکہ ایم کیوایم کی جدوجہد سچائی پر مبنی ہے اور ایک بڑے مقصد کےلئے ہے اورجن کے مقاصد بڑے ہوتے ہیں وہ کامیابی ضرور حاصل کرتے ہیں۔اجلاس سے معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم صرف دعوے نہیں کرتے بلکہ اپنے قائد کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے قائد کے خلاف سازشیں کر نے والے عناصر ماضی کی طرح رسواءاور ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی طاقت ملک کی مظلوم و محکوم عوام ہے اوردنیا بھر میں افرادی قوت سے بڑی کوئی قوت نہیں ہوسکتی اور 25مئی کو قائد تحریک سے اظہاریکجہتی کی ریلی میںعوامی قوت کا بھر پور مظاہرہ ہوگا۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر عادل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باطل قوتیں ایک بارپھر ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے اور ہم اپنے اتحاد سے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے اور قائد تحریک الطاف حسین کےلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ تک قربان کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی ریلی ایک تاریخ ساز ریلی ہوگی جو تمام سازشوں کا خاتمہ کریگی ۔اجلاس سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی ریلی میںحق پرست عوام کی بھر پور شرکت باطل قوتوں اور عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیگی کہ قائد تحریک کے خلاف سازش کے سامنے مظلوم و محکوم عوام چٹان ثابت ہونگے ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اگر باطل قوتوں نے قائد تحریک کے خلاف سازش کی گئی تو حیدرآباد کی حق پرست عوام و کارکنان

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
(May 23, 2014)
حیدرآباد: ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔ مہران یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کے طور پر اپنی ذمیداریاں سنبھال لی ہیں ، اور آئندہ چار سال کے لیے یونیورسٹی کے سربراہ ہونگے، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صفر میرجت نے انھیں ایک مختصر تقریب میں چارج دیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی میں آمد کے دوران سینکڑوں ملازمین نے ان پر پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر اساتذہ تنظیم کے صدر لیاقت علی جمالی، ڈاکٹر جان محمد مری، مجاہد لغاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، دوسری جانب آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کے چیئر مین حسین بخش ویسر، محمد اسلم گھمرغلام نبی بھلائی، محمد حنیف جمالی، اور دیگر نے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صحرائی اس سے قبل مہران یونیورسٹی جام شورو میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹیونئنگ ایجوکیشن، ریسرچ، انوینشن اینڈ کمرشلائزنگ(سیرک) میں بطور ڈائریکٹرخدمات سرانجام دے رہے تھے، ڈاکٹر صحرائی خیرپورمیرس میں مہران یونیورسٹی کے انجنیئرنگ میں بانی پرنسپل بھی رہ چکے ہیں، وہ ایچ ای سی کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور بہترین تحقیقی مقالے لکھنے کے باعث تعرفی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل ہوں اور مہران یونیورسٹی کے ملازمین کو ملنے والی مراعات یکسان ہوں، اس موقع پر سابق وائیس چانسلر ڈاکٹر محمد صفر میرجت، ڈاکٹر شمس الدین تنیو، ڈاکٹر نور محمد سومرو، ڈاکٹر مقصود انور رستمانی، ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی، ڈاکٹر الطاف سیال، ڈاکٹر صغیر احمد شیخ، مختلف انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔
