آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بننا دشوار ہے:روگرز

ملک کی عزت گنوانے والوں کو دور رکھا جائے: جاوید میاں داد

بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی ، لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات

عامر خان نے امریکی باکسر لوئی کولازد کو شکست دے دی

تین ملکی اسنوکر ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا

ترکی سائیکل ریس : چھٹا مرحلہ برطانوی ایڈم یاٹس نے جیت لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بننا دشوار ہے:روگرز

جوہانسبرگ: آسٹریلین اوپنر بیٹسمین چھرس روگرزنے اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا نہیں خیال کہ ہماری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون ٹیم بن سکے گی، انھوںنے کہاکہ بھارت سے 4-0سے ہارنا کسی بھی ٹاپ کلاس ٹیم کی نشا نی نہیں۔ ان کے مطابق ساﺅتھ افریکا واحد ٹیم ہیں جس سے بھارت کو اپنے ہی گراﺅنڈ میں ہارنے کا خوف لگا رہتا ہے ان کا مزید کہنا تھاکہ ساﺅتھ افریکاٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہترین ٹیم ہے ،ان کو پھر بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے ،اسٹریلیا آشیش سریزمیں بھارت سے 4-0سے جبکہ اس سے پہلے اینگلینڈ سے 3-0سے شکست کہا چکا ہے لیکن اس کے بعد اینگلینڈ کو 5-0سے شکست دے کر اچھا کم بیک کیا،ان کا کہنا تھا کہ ساﺅتھ افریکا ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے پاس موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سریز میں پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں۔

مزید پڑھیں

ملک کی عزت گنوانے والوں کو دور رکھا جائے: جاوید میاں داد

لاہور: سابق کپتان جاوید میاں داد نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی عزت گنوانے والوں کو دور رکھے ، دیگر ممالک اپنی کرکٹ کو میچ فکسنگ سے بچارہے ہیں مگر پاکستان نے کو ئی سبق نہیں سیکھا،گزرشتہ واقعات میں جب بھی ہمارے کر کٹر پکڑے گئے تو بہت شرمندگی ہوئی ،لیکن اب غلطیوں سے گریز کرنا پڑیگا ،انھوں نے پی سی بی کے فیصلوں کو سخت تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں بعض سابق کرکٹر ز کولانے کا مقصد مخالفانہ بیانات دینے والوں کو خاموش کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے وہ اپنے اس انوکھے فیصلوں سے جس پیشے سے پہچان رکھتے ہیں اس سے بھی ہاتھ دہو بیٹے گے۔

مزید پڑھیں

بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی ، لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات

کراچی: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد گروپ نے لیاری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ،شرکا ءنے ہاتھ میں پلے گارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لا پتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے ،شرکا ءنے مطالبہ کیا کہ بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائریشن کے مرکزی چیئر مین ذاہد بلوچ کو فور ی رہا کہا جائے۔

مزید پڑھیں

عامر خان نے امریکی باکسر لوئی کولازد کو شکست دے دی

ساﺅتھ افریکا: ساﺅتھ افریکا کے سلیکٹرانڈریوسن نے کہا ہے کہ جیک کیلس جولائی میںکھیلے جانے والے سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جیک کیلس نے پچھلے برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ لی تھی تاہم 2015کے ورلڈ کپ تک اپنی ٹیم کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل کھلیں گے ،کیلس فروری 2012اور نومبر2013میں ٹیم سے دور رہے پر پاکستان اور بھارت کے خلاف ہوم سریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے ،

مزید پڑھیں

تین ملکی اسنوکر ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا

کراچی: تین ملکی اسنوکرٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں منعقدہوگا۔ پاکستان ، ایران اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کراچی آئیں گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدرعالم گیرشیخ کا کہنا ہے کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایران نے ایونٹ میں حصہ لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ عالم گیر شیخ نے بتایا کہ آئندہ سال ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ ملائشیا میں کرائی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ ایشیئن بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کنفیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایشیا کے 32 ممالک کے ارکان نے شرکت کی جس میں عالم گیر شیخ کو کنفیڈریشن کانائب صدر بھی منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیں

ترکی سائیکل ریس : چھٹا مرحلہ برطانوی ایڈم یاٹس نے جیت لیا

انقرہ: ٹور آف ترکی سائیکلنگ کا182کلومیٹر پر مشتمل چھٹا مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یاٹس نے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انھوں نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔182کلومیٹر ریس کے چھٹے مرحلے میں گرین ایج ٹیم کے اکیس سالہ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یاٹس نے مقررہ فاصلہ4 گھنٹے، 11 منٹ اور46سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،دو سیکنڈ کے فرق سے اٹلی کے ڈیوڈے فورمولو دوسرے نمبر پر آگئے، اٹلی ہی کے ڈیوڈے ربیلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روئن تارامے سات سیکنڈ کے فرق سے چوتھی اور کروشیا کے کرائسجن ڈیورسیک پانچویں نمبر پر آگئے۔ایڈم یاٹس نے تارامے پرمحض ایک سیکنڈ کی برتری سے ریس کے اختتام سے دو روز قبل مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔ ایڈم یاٹسچوبیس گھنٹے،46منٹ اور57 سیکنڈ ٹائم کے ساتھ مجموعی برتری میں پہلے نمبر، روئن تارامے ایک اعشاریہ صفر تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر، فرانس کے رومین ہارڈی 39سیکنڈکے فرق سے تیسرے نمبر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں