لاہور(پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کیلئے ججز روسٹر میں ترمیم کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 14 سے 18ستمبر تک راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے،جسٹس ملک شہزاد احمد خان 14 سے 18ستمبر تک راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔ جسٹس شجاعت علی خان 14 سے 17 ستمبر تک راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے،نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے ججز 14ستمبر کو عشائیہ دینگے۔سپریم کورٹ میں ریٹائر ہونیوالے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا،عشائیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز شرکت کریں گے۔ عشائیہ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس جواد حسن شرکت کرینگے،جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس محمد رضا قریشی شرکت کریں گے۔،پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس کی عدالت میں 14 سے 18ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی۔جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی عدالت میں بھی 14سے 18 ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی،جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں 14سے 17ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی۔
نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار
امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
ماتلی: خلفائے راشدین کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے میں انتہائی ضروری اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب
کراچی (پی پی آئی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) میں انتہائی ضروری اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کی اجازت سے 5 سال کے وقفے سے ایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر 210 اسامیوں پرنئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پی آئی اے میں پائلٹس کی آخری بھرتی 2016 اور فضائی میزبانوں کی آخری بھرتی 2017 میں کی گئی تھی،2017 میں بھرتی کردہ 60 فضائی میزبانوں کے بیج کو ایک سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔۔
دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے افراد کی طلب میں اضافہ
کراچی(پی پی آئی)دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے مطابق ‘ بیرون ملک جانے والے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر جاپان کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کو بھجوانے کے پروگرام میں پیش رفت ہوتی ہے تو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی، 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی رہ گئے،چیف جسٹس عمر عطابندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے،17ستمبرکو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔قبل ازیں نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے ججز 14ستمبر کو عشائیہ دینگے۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز و وکلارہنماشرکت کرینگے،
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات گورننگ باڈی کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں نجم سیٹھی کی جانب سے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناعی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نجم سیٹھی کو ہٹانے کے حکم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ختم ہوگیا اور تمام اختیارات بورڈ کی گورننگ باڈی کو منتقل ہو گئے۔ آرٹیکل 41 کے تحت گورننگ بورڈ کے اختیار بحال ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گورننگ بورڈ کے ارکان نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے اور بہت جلد گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کا بھی امکان ہے۔ اب گورننگ بورڈ ہی الیکشن اور دیگر معاملات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
پیرس: فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن کلبوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر نیشنز پرفیشنل کلبز یونین نے احتجاج کیا تھا۔ اور نومبر دسمبر میں ہونے والے سارے میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار
کراچی: پاکستان کے اسپن کنگ سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ فیصل آبادی منڈے نے رواں سال ون ڈے میں 41شکار کر رکھے ہیں۔ دوسرے کے ماہر سعید اجمل کے پاس ہے رواں سال سب سے زیادہ وکٹوں لینے والے باﺅلر بننے کا موقع ہے۔ روایتی حریف بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کے لئے سعید اجمل کو اب صرف دو شکار کرنا ہوں گے۔ اسپن کنگ رواں سال اکیس میچز میں اکتالیس وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارتی رویندرا جڈیجا ستائیس میچوں میں 43شکار کے ساتھ نمبر ون ہیں۔اسٹریلوی مچل جونسن33 وکٹیں لے کر تیسرے ، آسٹریلوی میک کے چوتھے اور سری لنکن لیستھ مالنگا پانچویں نمبر پر ہیں۔ مجموعی طور پر سعید اجمل نے ون ڈے کرکٹ میں تیرانوے میچز کھیل کر ایک سو پچاس بلے بازوں کو پویلین بھیج رکھا ہے۔

امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
کراچی: بھارت کے شہر امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ بچی امرتسر جیل ہی میں اپنی پیدائش کے بعد مسلسل جیل میں اپنی زندگی گذار رہی ہے۔پاکستانی بچی کی پیدائش سے لیکر اب تک جیل میں موجودگی کا انکشاف پاکستان اور بھارت کی اعلی عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل پرزنرز کمیٹی کے حالیہ دورہ امرتسر کے دوران ہوا ہے۔یہ بچی اپنی ماں فاطمہ بی بی کے ساتھ جیل میں قید ہے۔فاطمہ بی بی کو دس سال قبل گرفتار کرکے امرتسر جیل میں بند کیا گیا تھا۔فاطمہ بی بی نے امرتسر جیل ہی میں ایک بچی کو جنم دیا جو مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے،بھارتی حکومت،سول سوسائٹی اوربھارتی میڈیا 9 سال سے اس بچی کی حالت زار پر خاموش ہے۔

تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
تلہار: پاکستان پیپلز پارٹی تلہار کے صدر نیاز احمد لاشاری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کامیابی حا صل کر لے گی۔ نیشنل پریس کلب تلہار میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے نیاز احمد لاشاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کر لے گی ، انھوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے مخا لفین کو تاریخی شکست کاسامنا کر نا پڑے گا کیونکہ پیپلز پارٹی اس ملک کے غریب مظلوموں ،ہاریوں اورمزدوروں کی پارٹی ہے ،یہ پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، انھوں نے کہاکہ تحصیل تلہار کے ہر علاقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے ہونگے ۔

ماتلی: خلفائے راشدین کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ
ماتلی: ماتلی کی مذہبی تنظیموںومذہبی سیاسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خلفائے راشدین کے یوم وفات کے موقع پرپورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جائے ۔ماتلی کی مذہبی سیاسی جماعتیں اور مذہبی تنظیموںنے یہ مطالبہ کیا کہ پیغمبر اسلام کے قریبی ساتھیوں کی یوم وفات پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ملکی سطح پر تعطیل کا اعلان کر دیا جائے ، انھوں نے کہا کہ اسلام کو اس کی اصل روح کے مطابق دنیا میں پھیلانے کا عملی نمونے پیش کرنے والے ان اکا برین کو نظر انداز کرنا اسلامی پاکستان میں کسی طور زیب نہیں دیتا۔

