کراچی (پی پی آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چڑیا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزا دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی سمیت عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل بھی مسترد کر دی۔عدالت نے عمر قید کی سزا پانے والے چاروں ملزمان شاہ رخ، فضل، ارشد محمود، علی محمد کی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، مجرمان ایم کیو ایم بلدیہ کے سیکٹر انچارج زبیر چریا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد محمود نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔تین ملزموں کی طرف سے شوکت حیات اور محمد فاروق ایڈووکیٹس نے دلائل دیئے تھے، مجرم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی جانب سے عامر منصوب ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، وکلا صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔واضح رہے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 8 سال بعد 22 ستمبر 2020 کو سنایا گیا، انسداد ہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹرانچارج رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی جبکہ ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی، ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبد الستار کو بری کر دیا تھا، عدالت نے چار ملزموں ارشد محمود، فضل، شاہ رخ اور علی احمد کو سہولت کاری کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
عوامی مہم اگلے ہفتے شروع کر ر ہے ہیں، پارٹی ہر الیکشن کیلئے تیار ہے:: فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اگلے ہفتے عوامی مہم شروع کر رہی ہے، استحکام پارٹی ہر الیکشن میں جانے کیلیے تیار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک جماعت کو جتوانے کیلئے بنائے گئے ٹیلر میڈ حلقے کو دہرایا جائے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کی طرح نئی مردم شماری بھی بہت ضروری ہے۔
پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست منظور، درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،وکیل پرویز الٰہی کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی اور درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم
اسلام آباد (پی پی آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیدیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 15ستمبر تک بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔پی آئی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے بات نہیں کرائی گئی،چیئرمین کی بچوں سے ٹیلی فون اور وٹس ایپ پر بات کرنے کا حکم دیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کل تک رپورٹ پیش کرے کہ کتنے کنٹینرغائب ہوئے اوراس میں کتنا اسلحہ تھا ،حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے شعیب سڈل کمیشن کے باوجود اسلحے کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے، کراچی کو اسلحے سے پاک کئے بغیرامن ومان سے متعلق اقدامات کو برقراررکھا ناممکن ہوگا، اسلحے سے علاوہ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے پیٹرول ایران سے لایا جاتا ہے، اسمگل شدہ اشیاءسندھ اوربلوچستان کی مارکیٹوں میں کم قیمت پردستیاب ہیں۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس افسرمحمد ریاض نے تسلیم کیا کہ شہرمیں اسلحہ موجود ہے،شہرمیں غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی،کالے دھن سے حاصل ہونے رقم بدامنی میں استعمال ہوتی ہے۔

پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبداللہ ذکی نے وفاقی وزارت داخلہ کو تجویز دی ہے کہ پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے دس سال کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے دوران درپیش مشکلات سے تاجر برادری اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے، پاسپورٹ کی مدت مدت ختم ہونے کے بعد تجدید میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کی، لیکن موجودہ حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈیڈ لائن گزرگئی، پی اواے کی یاد دہانی کے باوجود پی ایچ ایف نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ سال ستمبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمزمیں ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن گزرگئی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ پی اواے حکام کے مطابق انہوں نے پی ایچ ایف کویاددہانی کیلئے دومرتبہ خط بھیجے لیکن فیڈریشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کی دفاعی چیمپئین ہے۔ پاکستان نے دوہزارآٹھ کے ایشین گیمزمیں ملائیشیا کوشکست دیکرگولڈ میڈل جیتا تھا۔ آئی اوسی کی تسلیم شدہ پی اواے اورحکومتی پی اواے کے درمیان جاری تنازع کے باعث قومی ٹیم 2014کے کامن ویلتھ گیمزسے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔

سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
شارجہ: پاکستا ن کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں 150 وکٹیں حاصل کرلیں۔آف اسپین بولنگ سے جادوگر کا لقب پانے والے سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں بھی اپنا زور بازو دکھا دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 93 ویں ون ڈے کو ایک سو پچاس وکٹوں کے ریکارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ قومی باولر نے جنوبی افریقی بلے باز وائن پارنیل کو شکار کر کے 150 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیدیا۔ سعید اجمل ون ڈے کیرئیر میں تیز ترین 150وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔ اس ریکارڈ بک میں وہ چوتھے پاکستانی بولر ہیں جس میں سرفہرست “دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق ہیں۔ جادوگر آف سپنر نے 2008 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، سعید اجمل کی بہترین کارکردگی 2013 میں بھارت کے خلاف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
ٹنڈو محمد خان: جئے سند ھ متحدہ محا ز کی اپےل پر ضلع ٹنڈو محمد خان مےں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتا ل کے با عث تما م تجا رتی مراکز شاہی بازار ، بان بازار ، چاندنی چوک ، پاکستانی چوک، اناج منڈی، سبزی منڈی ، اسٹےشن روڈ سمےت تما م تجا رتی مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکو ں پر ٹرےفک بھی معمول سے کم رہا جس کے باعث مسافر وں کو پر ےشانی کا سا منا اٹھانا پڑا ،ہڑتال کے باعث اسکولوں مےںبھی طلبہ و طالبات کی حا ضری کم رہی،ہڑتال کے باعث سندھ ےو رنےوسٹی کے تحت ہو نے والے پر چے بھی ملتوی کر دےے گئے ، ہڑتا ل کے مو قع پر ضلع بھر مےں سےکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے ، ضلع ٹنڈو محمد خان کے دےگر علا قے بلڑی شا ھ کر ےم ،ٹنڈ و غلا م حےد ر ، شےخ بر کےو ، ملا کا تےا ر ، موےا ، سمےت دےگر علا قو ں مےں بھی ہڑتا ل رہی ۔