لاہور(پی پی آئی)سابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کر لیا گیا، سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔عابد باکسر کے خلاف تین تھانوں میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، پی پی آئی کے مطابق سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔عابد باکسر پر بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کا بھی الزام ہے، ان پر باغبانپورہ داروغہ والا تھانے میں نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے 365 اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عابد باکسر کے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آ کر دو کروڑ مانگے، مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی، بات کرنے پر دو کروڑ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ چار پانچ روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواکر لیا اور میرے گھر والوں سے 10 لاکھ روپے وصول کئے اور باقی دینے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
فنکشنل لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری فارغ
حر فورس تھر میں متاثرین کے لیے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لے گی: مسلم لیگ فنکشنل
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ہومیوپیتھی کو فعال بنایا جائے: ڈاکٹر جاوید شاہ
آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہو گا
مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب
انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں کم
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاو? بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں 24قیراط سونا200روپے سستا ہو کر 2لاکھ 63ہزار روپے ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 171روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 76ہزار 869روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1972 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی
کراچی (پی پی آئی)2 روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.29 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 280 پر فروخت ہو رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد
کراچی (پی پی آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن ٹریبونل غربی نے جماعت اسلامی اور پی ٹی ا?ئی امیدواروں کی درخواست مسترد کیں،ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

فنکشنل لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری فارغ
کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے ندیم مرزا اور زبیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں سے بر طرف کردیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے چیف میڈیا کوآرڈینٹرکامران ٹیسوری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گےا جس کے مطابق ندیم مرزا اور زبیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں سے بر طرف کردیا ہے۔ان عہدوںپر نئے آنے والوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

حر فورس تھر میں متاثرین کے لیے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لے گی: مسلم لیگ فنکشنل
کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل نواب راشدعلی خان نے کہا ہے کہ حر فورس تھر میں فوج کے شانہ بشانہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں میں حصہ لے گی ،تھر کی عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،تھر میں بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،اس کی جوڈیشل انکوئری کرائی جائے۔ فنکشنل ہاﺅس کراچی میں پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے چیف میڈیا کوآرڈینٹرکامران ٹیسوری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نواب راشد علی خان نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا نے حر فورس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھر میں امدادی سرگرمیوں میں فوج کے شانہ بشانہ کام کریں اور تھر کی عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں ۔انھوں نے کہا کہ کیونکہ تھر میں پیر صاحب پگارا کے مریدوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت تھر متاثرین کی بھر پور مدد کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی از سرنو تنظیم سازی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں بھی عہدیداران کی نشستےں خالی ہیں انھیں تےن ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں پیر زادہ یاسر سائیں ،جام مدد علی، نصرت سحر عباسی ،کامران ٹےسوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ہومیوپیتھی کو فعال بنایا جائے: ڈاکٹر جاوید شاہ
کراچی: پاکستان ہومیوپیتھک فزیشنز سوسائٹی کے چیئرمین اورنیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی پاکستان کے سابق قائم مقام صدر ڈاکٹر جاوید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیسن سسٹم کی فیکلٹی کو جلد فعال کیا جائے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ان کی کاوشوں کے نتیجے اور ہائیر ایجوکیشن کی منظوری سے چند سال قبل وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیسن سسٹم کی فیکلٹی قائم کی گئی تھی جو اب تک فعال نہیں ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث اسے ترقی نہیں مل پائی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ملک بھر خصوصا سندھ، بلوچستان اور سرحد میں ملازمتوں کے حصول میں بھی کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر جاوید شاہ نے کہا کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی تعلیم کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں اس فیکلٹی کے فعال ہونے کے بعد معیاری ہومیو ڈاکٹرز پیدا ہوں گے جو لوگوں کو سستا علاج فراہم کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھرمیں ڈیڑھ لاکھ ہومیو ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں اور اگر حکومت تھوڑی دلچسپی لے تو یہ شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید شاہ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو فروغ دیں اور چاروں صوبوں کی تمام یونیورسٹیز کو ہدایات دیں کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کے منظور شدہ بیچلر پروگرام شروع کریں تاکہ غریب مریضوںکو سستا علاج فراہم ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ہومیو پیتھک فارما انڈسٹری کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان خطیر زرمبادلہ بھی کما سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی پودوں پر بھی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔

آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہو گا
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ کا افتتاحی میچ 16اپریل کو دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینز اور کلکتہ نائٹ رائیڈر ز کے درمیان ابو ظہبی میں ہوگا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی بیس میچز متحدہ عرب امارات کے تین شہروں ابوظہبی ، شارجہ اور دوبئی میں کھیلے جائیں گے ۔ بیسوں میچز ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم ، شارجہ سی اے اسٹیڈیم اور دوبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب
کینبرا: آسٹریلوی بیٹسمین مارکس نارتھ کو شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک کر کٹ کے پچھلے سیزن میں مغربی آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد نارتھ نے شاندار کم بیک کر تے ہوئے بہترین کارکر دگی دکھائی جس پر انھیں دارالحکومت کینبرا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شیفلڈ شیلڈ کرکٹر آف دی ائرکا ایوارڑ دیا گیا۔ کرکٹر آف ائر کے لیے ان کے مقابلے میں جیمس ہوپز اور ریان کارٹر جبکہ نوجوان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ شامل تھے ، نارتھ کو مجموعی طور پر 19ووٹ ملے جبکہ ہوپز اور ریان کارٹر کو 16اور ٹریوس ہیڈ کو 15ووٹ ملے۔گذشتہ سیزن میں سابق آسٹریلوی کپتا ن رکی پونٹنگ کے بعد نارتھ نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔2012-13کے سیزن میں15.41کی اوسط سے مایوس کن کارکردگی دکھانے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیاتھا تاہم کم بیک کرتے ہوئے رواں سیزن میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں انھوں 68کی اوسط سے 884رنز بناکر ٹاپ اسکورربننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سیزن میں انھوںنے ابتدائی چار میچوں میںاوپننگ کر تے ہوئے مسلسل تین سنچریا ں بناکر مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،تاہم نارتھ کو اس سیزن کے دوران بھا ئی کی ٹریفک حادثے میں موت نے کچھ عرصے کے لیے کر کٹ کے میدان سے باہر کر دیا ۔نارتھ کو اپنی ٹیم کا کپتان جبکہ ایڈم ووگس کو ان کا نائب مقرر کر دیا گیا تھا ۔یاد رہے شیفلڈ شیلڈمیں مغربی آسٹریلیا نے 1998-99سے اب تک کسی بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی ، اس سال ان کی کامیابیوں کو انھی پانچ کھلاڑیوں کا موجب قرار دیاجارہا ہے جنھیں شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر کے لیئے منتخب کیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
کراچی: انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریزکے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا، کھلاڑی اور آفیشلز عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوروزہ تربیتی کیمپ کمانڈنٹ کوچ صبیح اظہرکی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیاجس میں کھلاڑی پر جوش دکھائی دیئے۔ کوچ صبیح اظہرکا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی ہے انھیں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ کپتان میجرحسنین عالم کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک بار پھرسیریزجیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈس ایبل کرکٹ سیریز 21 مارچ سے دبئی میں کھیلی جائے گی۔ دس روزہ دورے میں قومی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔