کراچی (پی پی آئی)سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی، بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا،شریانیں الٹی تھی۔پی پی آئی سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کاڈیولوجسٹ کا کارنامہ سامنے آیا، 26 گھنٹے کی عمر پر محیط بچے کے دل کی کامیاب سرجری کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا، جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور متاثرہ بچے کی شریانیں الٹی تھیں دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔آپریشن میں بیک سائڈ انجیو پروسیجر کے ذریعے خون کی سپلائی اور آکسیجن بحال کی گئی، بچے کی ایک اورسرجری نجی اسپتال میں کی گئی جہاں بچہ روبہ صحت ہے۔،ڈاکٹر ارجمند شوق کاڈیولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی سرجری کی گئی ہے۔
رافیل نڈال اورسرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان
ویں قومی سائیکلنگ چمپیئن شپ کا آغاز61
وومن ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کاپاکستان کو وارم اپ میچ میں2وکٹوںسے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دھونی کا مسلسل پانچویں بار کپتانی کا اعزاز
مہیلا جے وردھنے کا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان
ارجنٹائین فٹ بال لیگ: بوکا جونئیرز اور ارجینٹینو جو نیئرز کے درمیان میچ برابر
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات 46 بچے فی ایک ہزار
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں تو صحت عامہ کی سہولیات بہت ہی کم ہیں۔ خاص طور پر دیہات میں زچگی اور بچوں کی پیدائش کے عمل میں غیر تربیت یافتہ دائیوں کا کردارہوتا ہے۔ اسی لیے زچگی کے دوران خواتین اور بچوں جبکہ پیدائش کے فوری یا کچھ ہی عرصے بعد نومولود بچوں کی موت کا بہت خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف کے مطابق پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات چھیالیس بچے فی ایک ہزار بنتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق 2023میں ملکی آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 1.8 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ نئے پیدا ہونے والے بچوں میں سے صرف 69 فیصد کسی تربیت یافتہ نرس، مڈوائف یا طبی کارکن کی موجودگی میں جنم لیتے ہیں۔جہاں تک پاکستان میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے دستیاب مالی وسائل کا تعلق ہے، تو عالمی بینک کے مطابق پاکستانی ریاست اپنے ہر شہری کی صحت کے لیے سالانہ صرف 37 امریکی ڈالر کے برابر رقم خرچ کرتی ہے
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طالب علموں پر 2 سال کی پابندی عائد
پشاور (پی پی آئی) میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے دیئے جانے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو پابندی کے اس عرصہ کے دوران وہ امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے، طلبہ پر پابندی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
گوجرانوالہ (پی پی آئی) عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ گوجرانوالہ میں اداروں کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل اسلام کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدم پیشی کے باعث عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور 24 اکتوبر کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تلاش کریں
خبریں

رافیل نڈال اورسرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان
پیرس: ورلڈ ٹینس ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری کر دہ تازہ رینکنگ میں رافیل نڈال مردوں جبکہ وومنزکی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر براجما ن ہیں۔ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹینس رینکنگ میں ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کیریئر میں پہلی مرتبہ دنیا کی پانچ صف اول پلیئرز میں شامل ہوگئیں، ابتدائی چار پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور ان پر بالترتیب سرینا ولیمز، لینا، اگنیسکا ریڈوانسکا اور وکٹوریا ایذرنیکا براجمان ہیں، سربیا کی جیلینا جینکووچ چھٹے، روسی پلیئر ماریا شراپووا ساتویں، جمہوریہ چیک کی سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹراکیوٹوا آٹھویں ، جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر 9 ویں اورسارا ایرانی بدستور ٹاپ 10 کی آخری شریک بنی ہوئی ہیں۔ انڈین ویلز میںٹائٹل جیتنے والی اطالوی پلیئر فلاویا پنیٹا نے 12 ویں پوزیشن ہتھیالی۔ دوسری جانب مینز عالمی ٹینس رینکنگ میں بھی سوئس اسٹار راجر فیڈرر نئے سیزن میں پہلی مرتبہ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔ انھیں تین درجے ترقی نے دوبارہ عروج کی جانب گامزن کیا، نڈال پہلے، جوکووچ دوسرے، اسٹینسلس واورنیکا تیسرے اور ڈیوڈ فیرر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اینڈی مرے چھٹی پوزیشن پر، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ ساتویں ، امریکا کے دراز قامت پلیئر جون اسنر کو ٹاپ 10 میں آخری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

ویں قومی سائیکلنگ چمپیئن شپ کا آغاز61
لاہور: 61 ویں قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ کالاہور میں آغاز ہوگیا۔افتتاحی روز واپڈا کے سائکلسٹس چھائے رہے۔ حکومتی پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جلد فیڈریشنز کی گرانٹ بحال کردے گا۔ لاہور کے سائیکلنگ ویلوڈرم شروع ہونے والی چار روزہ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں چھ کلو میٹر سپرینٹ اور چار کلو میٹر ٹیم پرسیوٹ کے ابتدائی مقابلوں میں واپڈا کے سائیکلسٹس نے میدان مار لیا جبکہ ایک کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں بھی واپڈا کے صابر علی فاتح اور سوئی سدرن گیس کے نور عالم رنر اپ رہے۔مہمان خصوصی حکومتی پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے بتایا کہ ان کی کاوشوں سے جلد فیڈریشنز کو گرانٹ مل جائے گی اور ملک میں دوبارہ اسپورٹس سرگرمیاں عروج حاصل کریں گی۔ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں مزید تین دن جاری رہیںگی۔

وومن ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کاپاکستان کو وارم اپ میچ میں2وکٹوںسے شکست
سوار: ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کودلچسپ مقابلے کے بعد دووکٹ سے ہرادیا۔ سوار میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پر106رنزبنائے۔ کپتان ثناءمیراورندا ڈارچھتیس چھتیس رنزبناکرنمایاں رہیں۔ ڈینئیلی ہیزل نے دوکھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغازبھی اچھا نہ رہا اوراس کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں۔ انگلینڈ کو12 گیندوں پر15 رنزدرکارتھے لیکن اس نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل ہی آٹھ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ لائیڈا گرین وے چونتیس رنزکیساتھ نمایاں رہیں۔ اسماویہ اقبال اورسمیہ صدیقی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ویمن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ جمعرات کوبنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دھونی کا مسلسل پانچویں بار کپتانی کا اعزاز
ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام ایونٹس میں کپتانی کر نے کا اعزازحاصل کرلیا۔ دھونی نے 2007ءمیں کھیلے گئے اولین ورلڈ کپ میں بھی انڈیا کی قیادت کی تھی ، اب تک کھیلے گئے پانچویں ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک انھوں نے 22میچز کھیلے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 43ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل کر 772رنز بنا رکھے ہیں جن میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں ہے ،دھونی کا ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اسکور 48رنزناٹ آﺅٹ ہیں۔

مہیلا جے وردھنے کا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان
کولمبو: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جے وردھنے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک روزبعد ایک اورکپتان مہیلا جے وردھنے نے بھی مختصرفارمیٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ جے وردھنے بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلیں گے۔ جے وردھنے 49 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں اوروہ مختصرفارمیٹ میں سب سے زیادہ تیرہ سوپینتیس رنزاسکورکرنیوالے سری لنکن بیٹسمین ہیں۔ جے وردھنے کوٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا کا سب سے بہترین بیٹسمین قراردیا جاتا ہے۔جے وردھنے دنیا کے ان چھ بیٹسمینوں میں شامل ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے کا اعزازحاصل ہے۔ جے وردھنے نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2012میں ٹیم کی قیادت کی اورسری لنکا کوفائنل تک پہنچایا لیکن فائنل میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں شکست کے بعد وہ کپتانی سے دستبردارہوگئے تھے۔

ارجنٹائین فٹ بال لیگ: بوکا جونئیرز اور ارجینٹینو جو نیئرز کے درمیان میچ برابر
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور ارجنٹینو جونیئرز کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والے فٹ بال لیگ کے مقابلوں میں بوکا جونیئرز اور ارجنٹینو جونیئرز کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ بوکا جونیئرز نے پہلے ہاف میں ایک گول سکور کر کے برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف کے اختتام پر حریف ٹیم ارجنٹینو جونیئرز نے بھی گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔