کراچی (پی پی آئی)پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ کا سالانہ عرس مبارک اتوار17ستمبر کو صبح 10بجے ملک لان نزد پولیس لائن سولجر بازارپر منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابقخصوصی خطاب مفتی سید شاہ حسین گردیزی کریں گے۔
جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کا سامنا
ماریا شراپووا کا برسبین اوپن سے ٹینس کورٹ میںواپسی کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خیبرپختونخوامیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاج، قراقرم ہائی وے بلاک
بٹ گرام(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع بٹ گرام کے رہائشی غیر قانونی کنکشنز (کنڈا) اور بجلی کے نادہندگان کے خلاف جاری کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے ابتدائی طور پر بٹ گرام کے مرکزی بازار میں مظاہرہ کیا اور ختم نبوت چوک کے قریب قراقرم ہائی وے کو بلاک کر دیا۔
کوئٹہ میں لو برڈ سوسائٹی کے تحت پہلا برڈ شو آج منعقدہوگا
کوئٹہ (پی پی آئی) لو برڈ سوسائٹی کے تحت صوبے کی تاریخ کا پہلا برڈ شو 17ستمبر کو کوئٹہ میں منعقدہوگا، کوئٹہ برڈ شو کا میں لاہور، فیصل آباد، کراچی، اسلام آباد، پشاور سے پرندوں کے شائقین شرکت کریں گے جو اس وقت ملک کے ٹاپ بریڈرز ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صوبے بھر سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے برڈز کے ساتھ شو میں حصہ لیں گے اور اپنے برڈز کو شو بینچ پر رکھیں گے ججز پینل میں محسن ظفر، وقاص احمد اور محمد عمر شامل ہیں اس موقع پر فیچر کے حساب سے خوبصورت ترین پرندوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔
آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو اورپارٹی رہنماؤں کو ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورپارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں اور مقتدرہ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی ارکان کون لیگ اور دیگر اتحادیوں سمیت مقتدرہ کے حوالے سے ٹکراؤ کی پالیسی سے روک دیا جبکہ الیکشن میں مساوی مواقع کے لئے آصف زرداری نے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تمام اختیارات سنبھال لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے تمام ارکان کو ٹکراؤ کی سیاست سے اجتناب کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر باہمی گفتگو سے تحفظات دور نہ ہوئے تو پھر پیپلزپارٹی اپنے مزاحمتی آپشن محفوظ رکھتی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
(November 21, 2013)
لاہور: جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونیئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونیئرورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
(November 21, 2013)
لاہور: لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے پی سی نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفاتر کو سیل کردیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روزایل سی سی اے کی عبور کمیٹی کو تحلیل کیا تھا ،جس کے بعد بھی ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفاتر میں سیاسی سرگرمیاں جاری تھیں ۔جس کے پیش نظر پی سی بی نے پولیس کے ذریعے دفاتر کو خالی کرواکر تمام ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کاروائی کے وقت سابق امپائر میاں اسلم ،الیاس مغل ،مبشر نذر اور شاہد حامد بٹ ایل سی سی اے گراﺅنڈ کے دفاتر میں موجود تھے جنہیں پولیس نے وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ ایل سی سی اے کے انتظامی امور انتخابات تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان کے پاس رہیں گے ۔

بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
(November 21, 2013)
نئی دہلی: آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ۔ہاکی کا میگا ایونٹ 6سے 15دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا ۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) کے جاری شدہ بیا ن کے مطابق ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور جو شائقین ایک ٹکٹ خریدیں گے وہ پورے دن میں ہونے والے تمام میچوں کو دیکھنے کے اہل ہوں گے ۔شائقین کی ہاکی کے کھیل میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹکٹ خرید سکیں ۔ دس روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی ۔

ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
(November 21, 2013)
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ آئندہ سال ستمبر میں ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔دوہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد وکٹوریہ پارک کے سر سبز مقام پر کیا جائے گا ۔میگا ایونٹ میںعالمی رینکنگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ،جبکہ تقریباًدولاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔ہانگ کانگ ٹینس ایسوسی ایشن کے ترجمان ٹام ریڈ کے مطابق ہانگ کانگ میں اب تک ڈبلیوٹی اے ایونٹ کا انعقا د نہیں ہوا ہے ،اور یہ ہانگ کانگ کی ٹینس تاریخ کا یادگار ایونٹ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں چین کی مناسب نمائندگی کے ساتھ ساتھ مقامی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔ہانگ کانگ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ژانگ لنگ نے میگا ایونٹ کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا ان کا ایک پرانا خواب تھا جو کہ سچ ہونے جارہا ہے ۔اس سے قبل 2002میں ہانگ کانگ ایک اے ٹی پی اوپن ایونٹ کی میزبانی کرچکاہے۔ ٹینس کلاسک کے نام سے ایک نمائشی ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی ہانگ کانگ میں ایکشن دکھا چکے ہیں جن میں روجر فیڈرر اور وینس ولیمز شامل ہیں۔

رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کا سامنا
(November 21, 2013)
سنتیاگو: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کر نا پڑا۔دونوں کھلاڑی چلی کے شہر سنتیاگو میں ایک نمائشی میچ میں شریک ہوئے ۔ دو ہفتے قبل اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں بھی نڈال کو جوکووچ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ نمائشی میچ کا انعقاد ٹینس کے دو کھلاڑی نکولس میسو اور ڈیوڈ نیلبیڈین کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیا گیا تھا ۔جوکووچ نے نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4,7-6(3)سے ہرایا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا نمائشی میچ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں اتوار کو ہوگا۔

ماریا شراپووا کا برسبین اوپن سے ٹینس کورٹ میںواپسی کا فیصلہ
(November 21, 2013)
ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد آئندہ ماہ دسمبر میں شیڈول برسبین انٹرنیشنل سے ٹینس کورٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ایونٹ انتظامیہ نے بھی شراپووا کی شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔رواں برس جون میں ومبلڈ ن ٹورنامنٹ کے دوران ماریا شراپووا انجری کا شکار ہوگئی تھیں جس کے باعث وہ یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں اور سیزن کے آخری چیمپئن شپ ڈبلیو ٹی اے میں شرکت سے محروم رہیں ۔چار بار کی عالمی چیمپئن برسبین اوپن سے اپنے سیزن کا افتتاح کریں گی ۔