اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، وہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے ہی تھے کہ اینٹی کرپشن حکام نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو پھرحراست میں لے لیا، حکام نے بتایا کہ پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت لیجایا جارہا ہے اور شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے گا۔وکیل پرویز الہٰی عبدالرازق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے اڈیالہ سیجوڈیشل کمپلیکس لایاجارہا ہے، لاہور پولیس پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ لیکر لاہور لیجانا چاہتی ہے۔عبدالرازق کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہے اور لاہور پولیس کسی اور مقدمے میں گرفتار کرکے لاہور لیجانا چاہتی ہے۔گذشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا، ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔
سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈیزل مہنگا ہونے سے نئی پریشانی، ٹرینوں کے کرائے مزید بڑھنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ گیا ہے جس کے بعد کرایوں ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اور رواں ماہ کے شروع میں بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی فی لیٹر17.34 روپے کا اضافے سے ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 61 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا، اس لحاظ سے ایک ماہ کے دوران ساڑھے 18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ 16 اگست اور یکم ستمبر کو بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے، 16 اگست کو 10 اور یکم ستمبر کو مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
سرگودھا میں نامعلوم شخص 2 نومولود بچوں کی لاشیں شاپنگ بیگ میں پھینک کر فرار
سرگودھا (پی پی آئی) سرگودھا میں نامعلوم شخص 2 نومولود بچوں کی لاشیں شاپنگ بیگ میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ سرگودھا کے سرکاری گائنی ہسپتال کے پاس سے 2 نومولود لاشیں برآمد ہوئیں، نامعلوم شخص نومولود بچوں کی لاشیں شاپنگ بیگ میں ڈال کر فرار ہو گیا تھا،پی پی آئی مطابق پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سرگودھا کے سرکاری گائنی ہسپتال کے پاس سے 2 نومولود لاشیں برآمد ہوئیں، نامعلوم شخص نومولود بچوں کی لاشیں شاپنگ بیگ میں ڈال کر فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(پی پی آئی)یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔پی پی آئی کے مطابقان کے ممکنہ و متوقع دورہ پنجاب کے انتظامی اورسیکورٹی انتظامات اورسیکورٹی کے لئے رینجرز کی تین کمپنیوں کی منظور ی دی گئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعہ پر سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات روکنے کا حکم جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا ہے کہ وہ پی او اے کا معاملہ حل ہونے تک اپنے انتخابات نہیں کروا سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات جاری ہیں لیکن پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ان کے انتخابات رکوانے کا کوئی اختیار نہیں۔ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
کراچی: لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کی تیاری کرلی گئی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ساتویں ضلع کی تشکیل کے بعد لیاری پر کام شروع ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے لیاری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ساتویں ضلع کی حد بندی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکا کہنا ہے کہ انتظامی ضرورت کے تحت مزید اضلاع بن سکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے نئے اضلاع بنانے کی اعلانیہ مخالفت تو نہیں کی مگران کا کہنا تھا کہ کراچی کو اضلاع کی بجائے زونز میں تقسیم کرنا عوامی مفاد میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں نئے اضلاع کی تشکیل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا گیا ہے، نئے اضلاع بنانے کا مقصد کراچی کی آبادی کو تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہرخان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کوئی نیا کھلاڑی طلب نہیں کیا۔ کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نہیں جارہا۔ چیف سلیکٹر اظہرخان نے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے۔ کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق،کوچ ڈیوواٹمور اور منیجر معین خان پرمشتمل سلیکشن کمیٹی پلیئنگ الیون کا انتخاب مشاورت سے کرتی ہے۔ انہیں اس کام کے لیے سلیکشن کمیٹی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے کسی کھلاڑی کو طلب کیا تو غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آل راونڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
کراچی: چوتھی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز دو اپ سیٹ ہوگئے، ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی جمخانہ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا آغاز ہی حران کن نتائج سے ہوا۔ پنجاب کے بابر مسیح نے عالمی چیمپئن محمد آصف کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔ دو فریم میں خسارے کے باوجود بابر مسیح نے آصف کو ہرایا۔ سندھ کے خرم اغا نے قومی چیمپئن حمزہ اکبرکو دو چار دو سے آوٹ کلاس کیا۔ خرم نے آخری فریم میں تہتر کا بریک بھی کھیلا۔ منگل کو دیگر میچوں میں فرحان نور، اسجد اقبال ، شاہد آفتاب، محمد سجاد اورعبدالستارنے کامیابی سمیٹی۔

17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
کراچی: سندھ اسپورٹس بورڈ نے 17ویں سندھ گیمز آئندہ ماہ کے وسط میں کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ سندح اسپورٹس ذرائع کے مطابق سندھ میں قائم دو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ 33سے زائد کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سندھ اسپورٹس نے ایونٹ کو خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔

بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی تیکنیک درست کرنا لازمی ہوگیاہے ،جبکہ واٹمو ر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے قومی ٹیم کو درپیش یکساں نوعیت کے مسائل کے باوجود ہیڈ کوچ واٹمور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب نہ ہوسکے ،اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جگہ کسی اور کو آزمایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ ،ناصر جمشید ،عمر امین اور عمر اکمل کی بیٹنگ تیکنیک اچھی نہیں ہیں ،جس کی وجہ سے بیٹنگ لائن کی کمزوریاں بدستور برقرار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں اعلٰی سطح پر تبدیلیوں کے بغیر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔
