حیدرآباد(پی پی آئی)اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے،اصل مالکان پربے بنیاد مقدمات قائم کر کے انھیں پریشان کیا جاریا ہے نیزعدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکارہیں اداروں میں موجود بد عنوان افراد رشوت کے عوض ہر جائز ناجائز کام قواعد و ضوابط کے بغیر انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اصل مالکان اپنی جائیداد سے محروم ہیں پی پی آئی کے مطابق پیچیدہ عدالتی نظام کے باعث جائیدادوں کی ملکیت کے ہزاروں کے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں۔
آخری ٹیسٹ میں شکست سے بچنے کیلئے شاہینوں کا بھرپور پریکٹس سیشن
شدید گرمی سے آسٹریلین اوپن کے شرکاءپریشان ،کینیڈین کھلاڑی بے ہوش
جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی
آسٹریلین اوپن : جوکووچ اور سرینا کا فاتحانہ آغاز ،سارہ ایرانی آﺅٹ
کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی میں ہزاروں کھلے مین ہولز سے شہریوں کی زندگی کوخطرات لاحق
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کراچی شہر میں ہزاروں کھلے مین ہولز جابجا نظرآتے ہیں جن پر ڈھکن نہیں لگائے جا سکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں چندریگر روڈ،ایم اے جناح روڈ اور جمشید روڈ پر بیچ شاہراہ کھلے مین ہول انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 9 ماہ سے کھلے پڑے ہیں،جنھیں کوئی بند کرنے نہیں آیا۔اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
سندھ میں پاقیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کے اعدادوشمار طلب
کراچی (پی پی آئی)سندھ کیے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقر رضوی نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جس کے بعد سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر مختیار کاروں سے تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ تفصیلات فراہم کریں،خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
پولیو سے بچاؤ کی مہم پیر سے ملک بھر میں شروع ہو گی
کوئٹہ(پی پی آئی) پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں نیزپولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے دائمی معذوری والے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
تلاش کریں
خبریں

آخری ٹیسٹ میں شکست سے بچنے کیلئے شاہینوں کا بھرپور پریکٹس سیشن
(January 15, 2014)
شارجہ: دبئی ٹیسٹ میچ میں شکست کا بدلہ چکانے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کاشارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے بھر پور پریکٹس سیشن جاری ہے۔ آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی رینکنگ مزید کم ہو سکتی ہے۔پاکستانی ٹیم شارجہ میں مختصر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑی کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور خاص کر فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔ طویل عرصے سے اسکواڈ میں موجود اسپنر عبدالرحمان کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ واٹمور نے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ گنوانے کی وجہ ٹاس ہارنے کو قرار دیا۔ کوچ کے مطابق سعید اجمل کو احتیاط سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں گرین شرٹس کی ہار اسے عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن سے بھی محروم کر سکتی ہے۔ قومی ٹیم کو تنزلی کا سفر روکنے کے لیے سیریز کا آخری میچ جیتنا یا ڈرا کرنا ہو گا۔ ادھر دبئی ٹیسٹ کے فاتح آئی لینڈرز آخری میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج(جمعرات) شارجہ میں شروع ہو گا۔

شدید گرمی سے آسٹریلین اوپن کے شرکاءپریشان ،کینیڈین کھلاڑی بے ہوش
(January 15, 2014)
میلبورن: آسٹریلوی شہر میلبورن میں سال کا پہلا ٹینس گرینڈ سلیم مقابلہ آسٹریلین اوپن جاری ہے تاہم اس میں حصہ لینے والے کھلاڑی سخت گرم موسم سے شدید پریشان ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین کو 42 سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود کھلاڑیوں کو کھیلنے پر مجبور کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فرینک ڈینیوک کو اس وقت طبی امداد دینا پڑی جب وہ اپنے پہلے راونڈ کے میچ میں گرمی کی وجہ سے بیہوش ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے موسم میں کھلاڑیوں کو کھیلنے دینا غیرانسانی ہے۔ برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے بھی کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ٹورنامنٹ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ بیہوش ہوتے رہیں گے تو یہ کھیل کے لیے اچھا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑی اس قسم کے موسم کے لیے تیاری کرتے ہیں لیکن تین سے چار گھنٹے اسے برداشت کرنا مشکل ہے۔ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی وکٹوریہ ایزارینکا نے گرم موسم میں کھیلنے کو ‘توے پر ناچنے’ کے مترادف قرار دیا۔ میلبورن پارک میں گرم موسم کی وجہ سے جہاں سابق عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی کی پانی کی بوتل کی شکل بگڑ گئی وہیں فرانسیسی کھلاڑی جو ولفرڈ سونگا کے جوتوں کا تلا نرم پڑ گیا۔ گرمی کی وجہ سے ہی کورٹ پر موجود گیند اٹھانے والے لڑکے اور لڑکیوں کی شفٹ بھی ایک گھنٹے سے کم کر کے 45 منٹ کر دی گئی۔ کینیڈین کھلاڑی فرینک ڈینیوک پہلے راونڈ میں فرانس کے پینوئے پیئر کے مدِمقابل تھے اور یہ میچ کورٹ نمبر چھ پر کھیلا گیا جس پر چھت موجود نہیں۔ وہ گرمی کی شدت کی وجہ سے اس میچ کے دوسرے ہی سیٹ میں بیہوش ہوگئے۔ طبی امداد لینے کے بعد 29 سالہ ڈینیوک کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی مر نہیں جاتا، یہ لوگ اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے اور اتنی دھوپ میں میچ کرواتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غیرانسانی ہے اور میرے خیال میں کسی کے لیے بھی مناسب نہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی پانچ سیٹ کے میچ کھیلے ہیں لیکن یہاں ڈیڑھ سیٹ کے بعد ہی گرمی کی وجہ سے بیہوش ہونا معمول کی بات نہیں۔

جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
(January 15, 2014)
کنگسٹن: سابق ورلڈ چیمپئن جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وہ جمیکا میں اینٹی ڈوپنگ پینل کے سامنے پیش ہونگے۔ایک سو میٹر ریس کے سابق عالمی چیمپئن آصفا پاﺅل کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر جمیکن اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ایتھلیٹ کو کنگسٹن میں طلب کر لیا۔ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ گزشتہ سال جون میں نیشنل ایتھلیٹس کے ٹرائلز کے دوران لیا گیا تھا جس میں چار ایتھلیٹس اور بھی شامل تھے۔ ٹیسٹ رپورٹ میں جمیکن ایتھلیٹس کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ آصفا پاﺅل کے علاوہ ایتھلیٹ سمپسن نے بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تصدیق کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ادویات انہیں ٹرینر کی جانب سے بطور سپلیمنٹ دیں گئیں تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی
(January 15, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ میچز کرانے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان اور آسٹرلیا کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا کو تجویز دی ہے کہ سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ کرائے جائیں، تیسرے ٹیسٹ کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں تا کہ پاکستان کو ورلڈکپ 2015 کی تیاری کا زیادہ موقع مل سکے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹوجیمزسدرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سیریز کا میزبان ہے، فیصلہ اسے ہی کرنا ہے کہ کتنے میچز کھیلنے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز یواے ای میں ہو گی۔

آسٹریلین اوپن : جوکووچ اور سرینا کا فاتحانہ آغاز ،سارہ ایرانی آﺅٹ
(January 15, 2014)
میلبورن: سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اورامریکا کی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا، اٹلی کی سارا ایرانی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے میز سنگلز کے پہلے راونڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلواکیہ کے لوکاس لیکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ ایک رہا۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی ایشلگ بارٹی کو زیر کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سرینا نے چھ دو اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ اٹلی کی سارہ ایرانی کو پہلے راونڈ میں جرمنی کی جولیا جورجز نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل
(January 15, 2014)
شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ما یوس نہیں، اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی پر مایوس نہیں اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کے تیسرا جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔سعید اجمل کا کہنا ہے کہ چھ سال سے یو اے ای میں کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن کبھی ایسی وکٹ نہیں دیکھی، جس سے اسپنرز کو مدد نہ ملے، زیادہ کرکٹ کھیلنے یا توقعات پر پورا اترنے کو کوئی بوجھ نہیں ہے۔ سری لنکن بلے باز میری گیندوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ کھیل رہے ہے۔

