اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ”را“ کے پانچ مبینہ ایجنٹس کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت پولیس کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان معیز احمد، مہران یونس، فیضان کیانی، ارسلان واجد اور نعمان ستار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی
آسٹریلین اوپن : جوکووچ اور سرینا کا فاتحانہ آغاز ،سارہ ایرانی آﺅٹ
کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل
نوابشاہ :ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق
ذکاءاشرف بحالی ، ورلڈ ٹی 20اور انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
21 اکتوبر کو نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، شہباز شریف
لاہور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ ن نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں، قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
جدید سافٹ وئیرسے تیار اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور نوسربازی کا دھندہ بھی جدت اختیار کرگیا فراڈیوں کا ٹولہ مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید سافٹ وئیر کی مدد سے تیار کردہ اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کا اہلکار بن کر فراڈ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے نوسربازوں کا کام بھی آسان کردیا۔ مصنوعی ذہانت پرمبنی سافٹ وئیرز کی مدد سے نوسربازوں نے شہریوں کو بے وقوف بنانے اور سائبر کرائم کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلییگئے ہیں پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔نوسرباز اپنے شکار کو پھانسنے کے لیے پہلے سافٹ وئیر کی مدد سے اس کے کسی قریبی عزیز کی آواز کاپی کرتے ہیں۔پھر اْس کی آواز میں اغوا یا گرفتاری کی کال کرکے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اب تک کئی شہری اسی طریقے سے لٹ چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بینکوں کی ہیلپ لائن کے ذریعے کال اور میسج کرکے بھی صارفین کی معلومات اور رقوم چرائی جارہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ملزمان جعلی سمز کو فراڈ میں استعمال کررہے ہیں۔ فراڈ کے واقعات پی ٹی اے کو رپورٹ کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔
پاکستان میں نجکاری کے طریقہ کار پرعالمی بینک کو تحفظات،شفاف نگرانی کے تحت نجکاری کا مشورہ
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کے پاکستانی طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سے حکومت کے معاہدوں کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس کے بجائے عالمی بینک نے پارلیمنٹ کی خصوصی مشترکہ کمیٹی کی شفاف نگرانی کے تحت اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوامی پیشکشوں اور اس کے بعد نجکاری کا مشورہ دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی بینک نے بتایا کہ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ریکوڈک مائننگ کنٹریکٹ کیسز میں عدالتی فیصلوں نے پاکستان کے امیج کو ایک ناقابل اعتماد ملک کے طور پر بری طرح مجروح کیا، جہاں عالمی معاہدوں کا احترام نہیں کیا جاتا اور کاروبار کو ہمیشہ نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
(January 15, 2014)
کنگسٹن: سابق ورلڈ چیمپئن جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وہ جمیکا میں اینٹی ڈوپنگ پینل کے سامنے پیش ہونگے۔ایک سو میٹر ریس کے سابق عالمی چیمپئن آصفا پاﺅل کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر جمیکن اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ایتھلیٹ کو کنگسٹن میں طلب کر لیا۔ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ گزشتہ سال جون میں نیشنل ایتھلیٹس کے ٹرائلز کے دوران لیا گیا تھا جس میں چار ایتھلیٹس اور بھی شامل تھے۔ ٹیسٹ رپورٹ میں جمیکن ایتھلیٹس کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ آصفا پاﺅل کے علاوہ ایتھلیٹ سمپسن نے بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تصدیق کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ادویات انہیں ٹرینر کی جانب سے بطور سپلیمنٹ دیں گئیں تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی
(January 15, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ میچز کرانے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان اور آسٹرلیا کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا کو تجویز دی ہے کہ سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ کرائے جائیں، تیسرے ٹیسٹ کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں تا کہ پاکستان کو ورلڈکپ 2015 کی تیاری کا زیادہ موقع مل سکے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹوجیمزسدرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سیریز کا میزبان ہے، فیصلہ اسے ہی کرنا ہے کہ کتنے میچز کھیلنے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز یواے ای میں ہو گی۔

آسٹریلین اوپن : جوکووچ اور سرینا کا فاتحانہ آغاز ،سارہ ایرانی آﺅٹ
(January 15, 2014)
میلبورن: سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اورامریکا کی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا، اٹلی کی سارا ایرانی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے میز سنگلز کے پہلے راونڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلواکیہ کے لوکاس لیکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ ایک رہا۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی ایشلگ بارٹی کو زیر کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سرینا نے چھ دو اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ اٹلی کی سارہ ایرانی کو پہلے راونڈ میں جرمنی کی جولیا جورجز نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل
(January 15, 2014)
شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ما یوس نہیں، اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی پر مایوس نہیں اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کے تیسرا جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔سعید اجمل کا کہنا ہے کہ چھ سال سے یو اے ای میں کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن کبھی ایسی وکٹ نہیں دیکھی، جس سے اسپنرز کو مدد نہ ملے، زیادہ کرکٹ کھیلنے یا توقعات پر پورا اترنے کو کوئی بوجھ نہیں ہے۔ سری لنکن بلے باز میری گیندوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ کھیل رہے ہے۔

نوابشاہ :ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق
(January 15, 2014)
نوابشاہ: نوابشاہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قاضی احمد لنک روٹری کینال مگسی اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے طالب علموں سے بھری وین کو ٹکر ماردی ۔ہولناک تصادم سے وین کے پرخچے اڑگئے ۔حادثے کے باعث برائٹ فیوچر اسکول کے طلباءاور اساتذہ سمیت 24افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ہلاک شدگان میں معظم ،ہمایوں ،لاریب ،آصف ،ارباز ،یامین ،آفاق ،نعمان ،عمران ،مختیار،عاطف ،عصمت ،ثناء،روبینہ ،سعدیہ ،عائشہ ،زکیہ ،اقراء،فریحہ اور پرنسپل قاری بشیر بتائے جاتے ہیں ۔حادثے کے بعد نوابشاہ پی ایم سی ہسپتا ل میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ڈی سی نواب شاہ اعتراف کرتے ہیں کہ قاضی احمد لنک روڈ ایک خطرناک موڑ ہے جہاں پہلے بھی کئی حادثے ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کا تعلق دولت پور سے ہے۔

ذکاءاشرف بحالی ، ورلڈ ٹی 20اور انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ
(January 15, 2014)
لاہور: چوہدری ذکاءاشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحالی کے بعد ورلڈ ٹی 20 اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہوسکتا ہے۔مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ورلڈ ٹی20 کیلئے ابتدائی30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانے اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے جونیئرٹیم کے اعلان کے معاملات پہلے ہی تاخیرکا شکارہیں، اب ذکاءاشرف کے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحال ہونے کے بعد اس میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے40کھلاڑیوں کی فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاءاشرف کی بحالی کے بعد یہ معاملہ بھی الجھ گیا ہے اوران کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوائی جائیگی۔ دوسری جانب بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19 ٹیم کے نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تین چارکھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعدانڈر19 ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔
