اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصافکو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن ملاقات نہیں کرنے دیتے، آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے۔وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ٓٓآسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہے : شین واٹسن
امریکن نیشنل باسکٹ بال : اوکلا ہوما سٹی تھنڈر نے ہیوسٹن راکٹ کو ہرا دیا
روی بوپارا ، ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز پر جرمانہ عائد
پیٹر اینڈرسن افغانستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مقرر
پیرس سائیکل ریس: ہالینڈ کے مورینو دوسرے مرحلے میں سر فہرست
ایل پی جی کی قیمتو ں میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
مراد شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس، آئندہ سماعت پر دلائل طلب
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس احتساب عدالت میں چلایا جاسکتا ہے یا نہیں اس حوالے سے دلائل طلب کر لیے۔سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج صرف مراد علی شاہ کی حاضری ہے۔وکیل صفائی سعد ہاشمی نے کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد سے کیس کراچی ٹرانسفر ہو گیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونی ہے۔جج محمد بشیر نے وکیل صفائی سعد ہاشمی سے سوال کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟ وکیل صفائی سعد ہاشمی نے بتایا کہ میں مراد علی شاہ، رسپانڈنٹ نمبر 4 کی جانب سے ہوں۔احتساب عدالت کے جج نے ملزمان کی حاضری روسٹرم پر بلا کر لگائی، جج محمد بشیر نے کہا کہ جس کی حاضری لگ جائے وہ ملزم کمرہعدالت میں بیٹھ جائے۔وکیل صفائی سعد ہاشمی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپیل میں حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر رکھی ہے، مراد علی شاہ کے خلاف کیس سندھ ہائی کورٹ کو ٹرانسفر ہو گیا تھا، لمبی تاریخ ڈال دیں، انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی ہے۔جج محمد بشیر نے وکیل سعد ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا صبر کر لیں، جلدی کیا ہے۔احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کے خلاف کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی، جج نے کہا کہ جو ملزمان نہیں آئے انہیں نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، پی پی آئی کے مطابق کونسل اجلاس ججز کیخلاف زیر التواشکایات پر غور کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر حسین بھٹی،جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جوڈیشل کونسل میں اس وقت دو درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔
ن لیگ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید و
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صنم جاوید کو مختلف مقدمات میں گرفتار کرنے کی رپورٹ بھی مانگ لی۔ پی پی آئی کے مطابقدوران سماعت سینئر وکیل نصیر الدین نئیر نے کہا کہ قانون بنایا جائے جو 9 مئی کے ایک مقدمہ میں گرفتار ہوا اسے تمام مقدمات میں شامل کریں، صنم جاوید کو نو مئی کے تمام مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کر کے رہا کیا جائے۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مقدمہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، پولیس مراد سعید کو گرفتار کرنے گئی ہے، پولیس کے تین سے چار ڈالے سوات کے پی کے گئے ہوئے ہیں، مقدمہ کا ریکارڈ ساتھ لے کے گئے ہیں واپس آتے تو پیش کرتے ہیں۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔
تلاش کریں
خبریں

ٓٓآسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہے : شین واٹسن
(March 12, 2014)
ڈربن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہاکہ آسٹریلیا بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ واحد ٹرافی ہے جو ابھی تک آسٹریلوی کرکٹ سے روٹھی ہوئی ہے ، آسٹریلیا کو2010کے ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی کے باوجود انگلینڈ کے ہا تھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔ شین واٹس اب تک کھیلے گئے چاروں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ا ن کا کہنا ہے کہ موجودہ آسٹریلوی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ میں شرکت کر نے والی تمام ٹیموں سے بہترین ٹیم ہے ، جنوبی افریقاکے خلا ف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران واٹسن کا کہنا تھا کہ ہما رے پاس ایک سے نمبر دس تک تمام کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں، اسی طرح ہمارے پاس عمدہ فاسٹ بولرزاور بہترین اسپنرز موجو د ہیں۔ واٹسن کا کہنا تھا کہ موجودہ اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں برصغیر کی کنڈیشن سے جلد ہی ایڈجسٹ کر لے گا ، ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں جو صلاحیت ہمارے اسکواڈ میں ہے شاید ہی کسی اور ٹیم میں ایسا ہو، ہم کسی بھی جگہ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہم فیورٹ ہیں۔آسٹریلیا ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مصروف ہے جبکہ ورلڈ کپ میں ان کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف23مارچ کو ہو گا۔

امریکن نیشنل باسکٹ بال : اوکلا ہوما سٹی تھنڈر نے ہیوسٹن راکٹ کو ہرا دیا
(March 12, 2014)
اوکلاہوما: امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں اوکلاہوما سٹی تھنڈرکی ٹیم نے ہیوسٹن راکٹ کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ہونیوالے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ میچ میں میزبان ٹیم اوکلاہوما سٹی تھنڈر اور ہیوسٹن راکٹ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں ہیوسٹن راکٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ،تاہم تیسرے کوارٹر میں میزبان ٹیم نے کم بیک کیا اور 5 پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔ چوتھے کواٹر میں اوکلاہوما سٹی تھنڈر نے 8 پوانٹس کی برتری حاصل کی۔ میزبان ٹیم کو 98 کے مقابلے میں 106 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔

روی بوپارا ، ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز پر جرمانہ عائد
(March 11, 2014)
دبئی: انگلینڈ کے روی بوپارا ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برج ٹاون میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران جب بارہویں اوور میں روی بوپارا نے رنز بناتے ہوئے مارلون سیموئلز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر تینوں کھلاڑیوںکے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سمی نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا اور روی بوپارا کو سنائیں جس کے بعد فیلڈ امپائرز (Joel Wilson ) اور ( Peter Nero) نے مداخلت کر کے تینوں کھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ دینے کی تنبیہ کی۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روی بوپارا پر میچ فیس کا 25 فیصد ، ڈیرن سمی پر 20 فیصد جبکہ مارلون سیموئلز پر 10 فیصد جرمانہ عائد ہوا۔

پیٹر اینڈرسن افغانستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مقرر
(March 11, 2014)
کابل: سابق آسٹریلوی فرسٹ کلاس کر کٹراور پاپوا نیو گنی کے کوچ پیٹر اینڈر سن کو افغا نستان کی پہلی نیشنل کر کٹ اکیڈمی کاکوچ مقررکر لیا گیا۔پیٹر اینڈر سن اس سے قبل پاپوا نیو گنی میں کرکٹ کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پیٹر اینڈرسن نے آسٹریلیا کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56میچ کھیلے، اینڈرسن پاپوا نیوگنی میں انڈر 17اورانڈ ر19منز ار وومنز کرکٹ کی قومی ٹیموںکی بہتری کے لیے کام کیا۔افغانستان میں کوچنگ کے لیے تعینا تی کے بعد اینڈرسن کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ افغانستان میں فطری ٹیلنٹ کے حامل کرکٹرز موجود ہیں ، میری بھر پور کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو ان کے مقاصد کے حصو ل میںمدد کرسکوںاور بحیثیت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ کی حیثیت سے کھلاڑیوں کی تکینیک کو سنواروں اوران میں بہتری لے کر آﺅں۔اینڈرسن کو کوچنگ کے دوران دی گئی ذمہ داریوں میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانا، اسکول اور انڈر 19ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کر نا شامل ہے ۔اینڈرسن کی کوچنگ میں پاپوا نیو گنی کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں 19سے 16نمبر میں پہنچی ہے اوراگلے چار سالوں کے لیے آئی سی سی ون ڈے اسٹیٹس بھی حاصل کیا ۔افغان کر کٹ بورڑ کے چئیرمین نور محمد مراد نے کہا کہ ہم پیٹر اینڈرسن کو افغان نیشنل کر کٹ کے چیف کو چ کی حیثیت سے استقبال کے لیے بہت خوش ہیں، ہماری کر کٹ کو اینڈر سن کے آسٹریلیا اور عالمی طور پر کوچنگ کے تجر بے سے بہت فائدہ ہوگا۔

پیرس سائیکل ریس: ہالینڈ کے مورینو دوسرے مرحلے میں سر فہرست
(March 11, 2014)
پیرس: نائس پیرس سائیکل ریس میںہالینڈ کے سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینونے دوسرے مرحلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریس کا دوسرا مرحلہ دو سو پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ سن تھیٹو ریس میں ڈچ سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینو نے عمدہ کار کردگی کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی،ڈچ رائیڈر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تریپن منٹ چھیالیس سیکنڈز میں طے کیا۔ جرمنی کے جان ڈیجن کوبدوسری اور فرانس کے نیسرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں مجموعی طور پر زیادہ پوائنٹس کے ساتھ فرانس کے بوہانی نیسرکو برتری حاصل ہے۔

ایل پی جی کی قیمتو ں میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ
(March 11, 2014)
اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے صدر عرفان کھوکھر نے اضافہ بلا جواز قرار دیتے ہوئے اوگرا سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ چئیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر ساٹھ جبکہ کمرشل سلنڈر دو سو چالیس روپے مہنگا ہو گیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹفیکشین کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اوگرا نوٹفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔