نیویارک (پی پی آئی)امریکی جریدے بلوم برگ نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کیلئے ہے،جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قدر کم ہو گی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان روپے کی قدر پر ریٹنگ ایجنسی گولڈ مین ساچے نے بلوم برگ میں رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت کی بہتری آئی ایم ایف کی مالی سپورٹ کی وجہ سے ہے،روپے کی قدر میں قلیل المدت بہتری کی وجہ باہمی مالی سپورٹ بھی ہے،الیکشن سے قبل روپے کی قدر میں بہتری کیلئے پریمیم ضروری ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی مل گئی
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 98روپے سے نیچے آگئی
کشمیر بینک نے خطے میں خواتین کی فلاح کے لیے مر بوط پروگرام تیار کیا ہے: فضل الرحمان
سنو بوردنگ چمپیئن شپ : کینیڈا اور اٹلی کے ایتھلیٹس کی بر تری
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم
شیخ رشید وعدے کے مطابق اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں : عابد شیر علی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سریاب روڈکوئٹہ کی سرکاری عمارت پر دستی بم سے حملہ
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں سرکاری عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو ناکام ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق حملہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع سرکاری عمارت پر کیا گیا۔ پولیس اور بم سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہیکہ دستی بم سرکاری عمارت پر پھینکا گیا جو پھٹ نہیں سکا۔حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے نیز موسم سرما میں صنعتی صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی دینے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہو گی۔ گریڈ 17 کے افسر کو 450 ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996 روپے دینے، گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے 37 ہزار 594 روپے دینے اور گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے دینے جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 650 مفت یونٹس کی بجائے 24 ہزار 570 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460 روپے، گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 1000 مفت یونٹس کی بجائے 42 ہزار 720 روپے، گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
مودی حکومت پی ڈی پی پر شدید دباو ڈال رہی ہے، التجا مفتی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پی ڈی پی پر”پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن“ (پی اے جی ڈی) چھوڑنے کے لیے شدیددباو ڈال رہی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں نے پی اے جی ڈی کی تشکیل 2019 میں اس وقت عمل میں لائی تھی جب نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ الائنس کے قیام کا مقصد مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مشترکہ مزاحمت کرنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق التجا مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کو بھارتی حکومت کی طرف سے اتحاد چھوڑنے کے لیے زبردست دباؤ کا سامنا ہے لیکن ہمارا یہ ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ا لائنس صرف الیکشن لڑنے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اسکا بڑا مقصد دفعہ 370 کو بحال کرانا،کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا اور جموں و کشمیر کے مسئلے کو تمام فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کرانا ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ اگر بی جے پی 2024کے عام انتخابات میں دوبارہ برسراقتدار آتی ہے تو وہ نیا آئین تحریر کرے گی۔
تلاش کریں
خبریں

متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی مل گئی
(March 12, 2014)
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کا ساتواں ایڈیشن16اپریل سے یکم جون کو مشترکہ طور پرمتحدہ عرب امارات اور بھارت میں منعقد ہو گا ۔ بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا کہ بھار ت عام انتخابات کے باعث آئی پی ایل کے سولہ اپریل سے 30اپریل تک ابتدائی16 میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ بقیہ میچز بھارت میں ہوں گے تاہم ضرورت پڑنے پر بنگلہ دیش میںبھی میچز کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگر یکم سے12مئی تک بھارت میں عام انتخا بات کی وجہ سے میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوا تو وہ میچز بنگلہ دیش میں کرادیے جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے بھارتی وزارت داخلہ سے استدعا کی ہے کہ جن ریاستوں کے شہروں میں انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہو وہاں پر آئی پی ایل کے میچز کر انے کی اجازت دی جائے ۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری پٹیل کے مطابق بورڈ کو مختلف پیچیدگیوں کا بخوبی علم ہے لیکن امید ہے کہ تمام معاملات سدھر جائیں گے ۔ بی سی سی آ ئی کے سیکر ٹری نے مزید کہا کہ جونہی 13مئی کو بھارت میں انتخابات کا عمل مکمل ہو گا اگلے تما م میچز انڈیا میں ہوں گے ۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 98روپے سے نیچے آگئی
(March 12, 2014)
کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ30 پیسے کمی سے 98روپے سے بھی نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت انٹربینک کے مساوی ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید ایک روپے30پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح98روپے70 پیسے پر آ گیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے30 پیسے کم ہو کر آٹھ ماہ بعد 98 روپے70 پیسے کا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کویت اور سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور غیرملکی انفلوز آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ رواں ماہ عالمی مالیاتی فنڈ سے پچپن کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

کشمیر بینک نے خطے میں خواتین کی فلاح کے لیے مر بوط پروگرام تیار کیا ہے: فضل الرحمان
(March 12, 2014)
مظفر آباد: بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر بینک نے آزاد خطہ میں خواتین کی معاشی خود کفالت کے مربوط پروگرام تیار کئے ہیں ۔تا کہ خواتین کشمیر بینک کی سکیموں سے مستفید ہو کر آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ریاست میںکشمیر بینک نے اپنی نوعیت کی پہلی بینک برانچ کھولی ہے جبکہ مزید شہروں میں خواتین برانچز کھولی جا رہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین پر ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ بینک نے ”خود کفیل خواتین، خوشحال کشمیر “ کا سلوگن پیش کیا ہے۔ اس ویژن کے تحت خواتین کے لئے مائیکرو کریڈٹ ، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی متعدد سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ خواتین کی معاشی خود کفالت کے لئے بینک انھیں آسان شرائط اور کم شرح منافع پر قرضے دے گا۔ خواتین کے لئے کشمیر بینک کی کاروباری سکیموں میں سلائی کڑھائی اور زری کام، گبہ سازی، شال و اونی سویٹر بنائی، ڈیکوریشن سامان، بوتیک، چھوٹی دوکان، خواتین تعلیمی اداروں میں کیفے ٹیریا،گھریلو بیکری و خورد و نوش کی اشیاءکی فراہمی، گھریلو دستکاری، گھریلو باغبانی، مرغبانی، بھیڑ بکریاں ، گائے بھینس پالنا، پارلر، ٹیوشن سینٹر / کمپیوٹر سینٹر زاور ڈے کئیر سنٹرز شامل ہیں۔ کشمیر بینک کے ایم ڈی نے کہا کہ بینک ریاست کے دارالحکومت میں عالمی یوم خواتین پر منعقد ہونے والی واک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لےا۔ جس کا مقصد خواتین کی عزت و احترام کا اعتراف اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی مہم کی تشہیر اور عوامی آگہی تھا۔

سنو بوردنگ چمپیئن شپ : کینیڈا اور اٹلی کے ایتھلیٹس کی بر تری
(March 12, 2014)
سوئٹزرلینڈ: سوئٹزرلینڈ سنو بورڈنگ چیمپئن شپ میں کینڈا اور اٹلی کے اتھلیٹس سبقت لے گئے۔ سنوبورڈنگ چیمپئن شپ میں مروں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے کرائے گئے۔ خواتین مقابلوں میں سوچی اولمپک کی سلور میڈلسٹ اسکیئرڈمیلٹس ڈومینک پہلے نمبر پر، فرانس کی موئینینلی دوسری،بلغاریا کی جیکویل الیگزینڈرا کی تیسری پوزیشن رہی۔ اولمپئین سیمکووا ایوا کو حادثے کے باعث ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ مردوں کے مقابلے میں اٹلی کے کورڈی فابیو نے میدان مارا۔ فن لینڈ کے لین فورسینٹن دوسری اور کینڈا کے کرسٹروفر تیسری پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔ مجموعی برتری پر اٹلی کے وزن ٹینو مرکا قبضہ برقرار ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم
(March 12, 2014)
دبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے آئی پی ایل کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر نے کے بھارتی کر کٹ بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے عوام اور اس خطے کے لیے بہت اچھی خبر ہے ، اس ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات میں انعقادکامیاب سیزن ثابت ہوگا اس پہلے متحدہ عرب امارات میںآئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائر میچز اور انڈر 19ورلڈ کپ 2014کا کامیاب انعقادہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر یو اے ای کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی نیک شگون ثا بت ہوگی جو بنگلہ دیش میں ہو نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2014اور آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015میں حصہ لے رہی ہے۔ رچرڈسن نے مزید کہا کہ آئی سی سی اپنے ہیڈ کوارٹر میں آئی پی ایل کے میچز کرا نے کے لیے تیا رہے ،ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئی سی سی متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد میں مدددے گی اور اینٹی کرپشن سمیت تما م خدما ت فراہم کر نے کو تیا رہے ۔ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موجود کر کٹ کے شائقین کے لیے یاد گار ایونٹ منعقدکرانے لیے آئی سی سی اور بی سی سی آ ئی کے لیے ایک اچھا موقع بھی ہو گا۔

شیخ رشید وعدے کے مطابق اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں : عابد شیر علی
(March 12, 2014)
حیدرآباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈالر سابقہ قیمت 98روپے پر آگیا ہے اس کے بعد شیخ رشید احمد کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد اداکارہ میرا کی طرح اپنے بیانات بدلنے کے ماہر ہیں ،تاہم جس کا انھوں نے برملا اعلان کیا تھا کہ اگر یہ حکومت ڈالر98روپے کی سطح پر واپس لے آئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے تو وہ اپنا وعدہ ایفا کریں ۔
