کابل (پی پی آئی)طالبان حکومت نے افغان شہریوں کو پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث سفر نہ کرنے کا مشورہ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق افغان دفتر خارجہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق جس میں افغان شہریوں کو کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام، احتجاج اور پر تشدد واقعات کی وجہ سے پاکستان کا سفر کرنے میں احتیاط برتیں۔
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا
جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کا سامنا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک بھر میں 7ستمبر کو یوم ختم نبوت منایا جائے گا
کراچی (پی پی آئی)تحفظ ختم نبوت فورم، ختم نبوت کمیٹی کے تحت 7ستمبر کو ملک بھر میں یوم ختم نبوت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا جب کہ دس ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تحفظ ختم نبوت فور کے سربراہ محمد انور پٹنی نے کہا ہے کہ ستمبر کے پورے مہینے اجتماعات ختم نبوت جاری رکھے جائیں گے۔
گلگت بلتستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند،صرف 2 جی سروس بحال
گلگت بلتستان (پی پی آئی)گلگت بلتستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں اور صرف 2 جی سروس چل رہی ہے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مشتعل مظاہرین نے اسکردو سے تعلق رکھنے والے ایک مذہبی رہنما کے مبینہ طور پر متنازع ریمارکس پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہراہ قراقرم اور بابوسر پاس روڈ کو 3 روز تک بند رکھا تھا۔استور، گلگت میں بھی مظاہرے کیے گئے، تاہم مذہبی رہنما آغا باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے بعد مظاہرے ختم کر دیے گئے۔اس کے ردعمل میں اسکردو میں بازاروں اور ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی گئی اور مظاہرین نے جگلوٹ-اسکردو روڈ سمیت اہم سڑکوں کو بھی بلاک کردیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے فوری طور پر غیر قانونی اجتماعات اور سڑکیں بلاک کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے دریں اثنا اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او ایم) نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں اور صرف 2 جی سروس چل رہی ہے۔
دنیا کے10 سستے ترین شہروں میں اسلام آباد اور کراچی شامل
کراچی (پی پی آئی)دنیا کے دس سب سے سستے شہروں کی فہرست میں اسلام آباد اور کراچی شامل ہیں؛ ہانگ کانگ اور سنگاپور مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عالمی سروے میں ہانگ کانگ، سنگاپور اور زیورخ کو دنیا کے تین مہنگے ترین شہر بتایا گیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے مزید تین شہر جنیوا، باسل اور برن بالترتیب چوتھے، پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں۔سروے میں شامل شہروں کی اشیا اور مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا۔ سروے کے مطابق نیویارک شہر عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے جو امریکہ کا سب سے مہنگا شہر ہے۔ دیگر مہنگے ترین شہروں میں بالترتیب تل ابیب، کوپن ہیگن اور ناساو شامل ہیں۔ سروے میں دس سستے ترین شہروں کی بھی فہرست دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی شہر اسلام آباد پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر سستا ترین شہر ہے۔ دیگر سستے ترین شہروں میں بالترتیب ہوانا، بشکیک، دوشنبے، ونڈہوک، انقرہ، ڈربن، تیونس اور تاشقند شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا
(November 21, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق کراچی کے ساتوں زونز کے انتخابات پچیس اور چھبیس نومبرکو ہوں گے۔ دادوایسوسی ایشن کے الیکشن اس کے اگلے روزنیاز اسٹیڈیم حیدرآباد رکھے گئے ہیں۔ جبکہ مدت پوری ہونے کے سبب کراچی ، بہاول پور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، راول پنڈی اورفاٹا کی باڈی کوتحلیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ تین ضلعی باڈی قصور، راول پنڈی اور فیصل آباد کوبھی توڑا گیا ہے۔

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
(November 21, 2013)
لاہور: جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونیئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونیئرورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
(November 21, 2013)
لاہور: لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے پی سی نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفاتر کو سیل کردیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روزایل سی سی اے کی عبور کمیٹی کو تحلیل کیا تھا ،جس کے بعد بھی ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفاتر میں سیاسی سرگرمیاں جاری تھیں ۔جس کے پیش نظر پی سی بی نے پولیس کے ذریعے دفاتر کو خالی کرواکر تمام ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کاروائی کے وقت سابق امپائر میاں اسلم ،الیاس مغل ،مبشر نذر اور شاہد حامد بٹ ایل سی سی اے گراﺅنڈ کے دفاتر میں موجود تھے جنہیں پولیس نے وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ ایل سی سی اے کے انتظامی امور انتخابات تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان کے پاس رہیں گے ۔

بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
(November 21, 2013)
نئی دہلی: آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ۔ہاکی کا میگا ایونٹ 6سے 15دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا ۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) کے جاری شدہ بیا ن کے مطابق ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور جو شائقین ایک ٹکٹ خریدیں گے وہ پورے دن میں ہونے والے تمام میچوں کو دیکھنے کے اہل ہوں گے ۔شائقین کی ہاکی کے کھیل میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹکٹ خرید سکیں ۔ دس روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی ۔

ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
(November 21, 2013)
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ آئندہ سال ستمبر میں ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔دوہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد وکٹوریہ پارک کے سر سبز مقام پر کیا جائے گا ۔میگا ایونٹ میںعالمی رینکنگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ،جبکہ تقریباًدولاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔ہانگ کانگ ٹینس ایسوسی ایشن کے ترجمان ٹام ریڈ کے مطابق ہانگ کانگ میں اب تک ڈبلیوٹی اے ایونٹ کا انعقا د نہیں ہوا ہے ،اور یہ ہانگ کانگ کی ٹینس تاریخ کا یادگار ایونٹ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں چین کی مناسب نمائندگی کے ساتھ ساتھ مقامی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔ہانگ کانگ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ژانگ لنگ نے میگا ایونٹ کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا ان کا ایک پرانا خواب تھا جو کہ سچ ہونے جارہا ہے ۔اس سے قبل 2002میں ہانگ کانگ ایک اے ٹی پی اوپن ایونٹ کی میزبانی کرچکاہے۔ ٹینس کلاسک کے نام سے ایک نمائشی ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی ہانگ کانگ میں ایکشن دکھا چکے ہیں جن میں روجر فیڈرر اور وینس ولیمز شامل ہیں۔

رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کا سامنا
(November 21, 2013)
سنتیاگو: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کر نا پڑا۔دونوں کھلاڑی چلی کے شہر سنتیاگو میں ایک نمائشی میچ میں شریک ہوئے ۔ دو ہفتے قبل اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں بھی نڈال کو جوکووچ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ نمائشی میچ کا انعقاد ٹینس کے دو کھلاڑی نکولس میسو اور ڈیوڈ نیلبیڈین کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیا گیا تھا ۔جوکووچ نے نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4,7-6(3)سے ہرایا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا نمائشی میچ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں اتوار کو ہوگا۔
