اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کے لیے میرے آفس کے کارپٹ گھسا دئیے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا کام نہیں کر سکے۔ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا
ثانیہ مرزا کی جوڈی پیریبس ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستا ن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے : معین خان
ٹوم جیٹلی نے پیرس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا
دفاعی چمپیئن ویسٹ انڈیز اور انڈیا ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہیں : مائیکل وان
آئی سی سی کر کٹ لیگ ڈویژن 5کا فائنل جر سی نے جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بابری مسجد شہید کرکے بنائے گئے رام مندر کے افتتاح کیلئے مودی مدعو
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیرکیے جانے والے رام مندر کے افتتاح کے لیے مدعو کرلیا گیا۔شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے وزیراعظم مودی سے ملاقات میں بھگوان رام کی مورتی کی تنصیب کی تاریخ 22 جنوری 2024 کا بتاتے ہوئے انہیں شرکت کی دعوت دی۔بھارتی وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے ٹرسٹ کے عہدیداروں کی تصویر شیئرکی، مودی نے کیپشن میں لکھا، ’جے سیا رام! آج کا دن جذبات سے بھراہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے عہدیدار میری رہائشگاہ پر مجھ سے ملنے آئے اور شری رام مندر کی پوجا کے موقع پر ایودھیا آنے کی دعوت دی۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کروں گا‘۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے 22 جنوری کو ایودھیا مندر میں بھگوان رام کی مورتی نصب کرنے کی بات کرتے ہوئے عوام سے اس موقع پر ملک بھر کے مندروں میں پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی تھی۔
’لازمی ویزا پالیسی‘ کے خلاف چمن بارڈر پر ہزاروں افراد کا احتجاج
چمن (پی پی آئی) ویزا اور پاسپورٹ نہ رکھنے والوں کے لیے بارڈر کراسنگ پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف جمعرات کو ہزاروں افراد بشمول سیاسی جماعتوں، تاجروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں نے بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر احتجاج کیا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے پاکستانی حکام سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر پر مرکزی شاہراہ بند کردی۔‘۔
کوئی خریدار نہ ملا، پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی) اسٹیل ملز کو نجکاری لسٹ سے ڈی لسٹ کرنے کی تجویز نجکاری کمیشن نے خریدار نہ ملنے پروفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔کیونکہ اسٹیل ملز بند پڑی ہے لیکن سالانہ 30 ارب کے نقصانات کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ا سٹیل ملز حکومت پاکستان کی 110 ارب روپے کی مقروض ہے جس پر 18 ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے، اسٹیل ملز کے سالانہ 2.5 ارب روپے تنخواہ اور پینشنز کی مد میں اخراجات ہیں۔ تجویز ہے کہ ا سٹیل ملز کو نجکاری لسٹ سے ڈی لسٹ کر کے ایکسپورٹ پروموشن زون بنایا جائے بحالی میں کم سے کم 4 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ثانیہ مرزا کی جوڈی پیریبس ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
(March 13, 2014)
انڈین ویلز: ثا نیہ مرزا کی جوڈی نے بی این پی پیریبس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔کیلیفورنیا میں جا ری بی این پی پیریبس اوپن ٹینس کے ایک اہم میچ میں انڈیا کی ثانیہ مر زا اور ان ساتھی کھلاڑی زمبا بوین لارا بلیک نے روس کی جوڑی ایکاٹیرینا اور الینا وسیناکو شکست دے کر وومنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مر زاکی جوڈی نے اپنے مخالف روسی جوڈی کو 4-6 اور1-6سے شکست دے دی ، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی جی زنگ اور جمہوریہ چیک کی لیوسی راڈیکا کے خلاف ہوگا ، جنھوں نے کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد کویٹا پیسکے اور کیٹرینا سریبوٹنک کو 7-5,5-7اور10-3سے شکست دی تھی۔

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے
(March 13, 2014)
برج ٹاﺅن: کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میںچھکے لگانے کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے۔ گیل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیر یز کے دوران میچ میں 4چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگا نے کا عالمی ریکارڑ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کو لم کے پاس ہے ، انھوں نے 64میچوں میں 80چھکے لگارکھے ہیں ، کرس گیل نے شین واٹسن کا 64چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا ، گیل نے 37ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر 66چھکے لگا رکھے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستا ن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے : معین خان
(March 13, 2014)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی دوبارہ جیتنے کے لیے پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایشیا کپ میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ توقعات پر پورا نہیں اترسکا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر راونڈ میں بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکو ہرانے کے لیے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سپر ٹین میں ہرٹیم اپنے مخالف کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ مختصر فارمیٹ کے سبب پیش گوئی کرنا مشکل ہے لیکن جو ٹیم میچ میں بدلتی صورت حال کے مطابق فائدہ اٹھائے تو وہ کامیاب ہوگی۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی توقعات کے برخلاف رہی۔ عمر گل عمدہ بولنگ کرنے میں ناکام رہے۔ ریورس سوئنگ اور یارکربھی نظر نہیں آئی۔

ٹوم جیٹلی نے پیرس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا
(March 13, 2014)
نیوروز: نیدرلینڈز کے ٹوم جیلٹے نے پیرس نیس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ گیرینٹ تھومس نے ریس میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ نیورزسے بیل ویل تک ریس کا چوتھا مرحلہ دوسو ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر محیط تھا۔ گارمین شارپ ٹیم کے ڈچ رائیڈر ٹوم جیلٹے نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ برطانیہ کے گیرینٹ تھومس نے اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور ریس میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ اوراوورآل لیڈر جرمنی کے جان ڈیگن کولب اکتیسویں نمبر پر رہنے کے باعث مجموعی برتری گنوابیٹھے۔

دفاعی چمپیئن ویسٹ انڈیز اور انڈیا ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہیں : مائیکل وان
(March 13, 2014)
نیودہلی: سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انڈیا اور ویسٹ اندیز کو فیورٹ قرار دیا۔ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ میرے خیا ل انڈ یا اور دفاعی چمپیئن ویسٹ انڈیز ورلڈ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں، دونوںکے پاس جیت کی صلاحیت اور دنیا کے بہترین اسپنرز مو جود ہیںلیکن ورلڈ کپ میںپاکستان کی موجودگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے،مائیکل وان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ، انڈیا ، جنوبی افریقا ، ویسٹ انڈیز اورسری لنکا جیسی ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، اور اگر پاکستا ن اور نیوزی لینڈ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ان کے لیے موقع ہے ۔

آئی سی سی کر کٹ لیگ ڈویژن 5کا فائنل جر سی نے جیت لیا
(March 13, 2014)
کوالالمپور: آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 5کے فائنل میں جر سی نے ملا ئیشیا کو 71رنز سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ورلڈ کرکٹ لیگ کے فائنل میں جر سی نے ویٹکنز کی شاندار سنچری کی بدولت ملائیشیا کو 71رنز سے شکست دے دی۔ ملائیشیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 248رنز کا ہدف دیا ، جواب میں جرسی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف باآسانی حاصل کیا ۔ آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو ڈویژن 4میں ترقی دی ہے۔