اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو طبی معائنے کے بعد واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آج صبح اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب 45منٹ تک ہسپتال میں رہے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
سابق انگلش کرکٹرجیف بائیکاٹ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحالی کے خواہاں
نائن اے سائیڈ ہاکی: پاکستان ملائیشیا سے ہار کر آخری پوزیشن پر آگیا
آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی
چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عدم تحفظ کا شکاربالائی سندھ کی ہندو برادری نے نقل مکانی شروع کر دی
جیکب آباد (پی پی آئی)بالائی سندھ میں صدیوں سے آباد ہندو برادری امن وامان کی مخدوش صورتحال اور عدم تحفظ کے باعث اپنا کاروبار کو ختم کرکے دوسرے اضلاع میں شفٹ ہور ہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ، شکارپور اورکندھکوٹ و دیگر اضلاع میں ہندو برادری صدیوں سے آباد ہے اورآڑھت کا زیادہ تر کاروبار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا ہی ہے مگر چند عشروں سے ہندو برادری کو اغوا،ڈکیتی اورتاوان کی دھمکیوں کا سامناہے جس کے باعث ہندو تاجراپنا کاروبار بڑے شہروں میں شفٹ کررہے ہیں اور بیشتر تاجر تومنتقل بھی ہوچکے ہیں جو رہ گئے ہیں وہ بھی شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے سوئیڈن کو مالی نقصان، لاکھوں ڈالر کا نقصان
کوپن ہیگن(پی پی آئی)سویڈن میں گزشتہ نو ماہ کے دوران مسلمانوں کی مقدس ترین قرآن پاک کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات کی وجہ سے ایک طرف ملک کو تقریبا دو لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے دوسری طرف سویڈن کی سکیورٹی سروسز کا بھی کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات کے بعد ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اشتعال انگیز کارروائیوں نتیجے میں ملک 22 لاکھ سویڈش کرونا (تقریبا 199,300 ڈالر) سے محروم ہو چکا ہے۔
شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کراچی شہر میں اب تک ہزاروں کھلے مین ہولز جابجا نظرآتے ہیں جن پر ڈھکن نہیں لگائے جا سکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں چندریگر روڈ،ایم اے جناح روڈ اور جمشید روڈ پر بیچ شاہراہ کھلے مین ہول انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلے پڑے ہیں،جنھیں کوئی بند کرنے نہیں آیا۔اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
تلاش کریں
خبریں

سابق انگلش کرکٹرجیف بائیکاٹ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحالی کے خواہاں
(October 20, 2013)
لندن: سابق برطانوی عالمی شہرت یافتہ بلے باز جیف بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ بہت مقبول ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز پاکستان میں ہوتی تو ماحول زیادہ جنوبی افریقہ کے حق میں ہوتا۔ اگرچہ جنوبی افریقہ اس وقت دنیا کی اول نمبر ٹیم ہے لیکن اس کے بعض کھلاڑیوں کا اپنے کیرئیر کا آخری وقت آ گیا ہے اور یہ بات پاکستانی سپنر نے ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی وکٹیں بلے بازی کے لئے بہت اچھی ہیں لیکن اگر باﺅلر گیند کا اچھا استعمال کرےںتو پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپین باﺅلنگ نے جنوبی افریقہ کی صلاحیت بہت محدود ہے جبکہ پاکستان سعید اجمل اور عبد الرحمن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کے مسائل کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی بلے باز غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہیں جس کے باعث وہ اپنی کارکردگی برقرار نہیں رکھ سکتے۔ انہیں جم کر کھیلنا چاہیے اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ایک انتہائی اچھے فیلڈر ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں ان سے بہتر بلے باز موجود نہیں۔

نائن اے سائیڈ ہاکی: پاکستان ملائیشیا سے ہار کر آخری پوزیشن پر آگیا
(October 20, 2013)
پرتھ: نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ملائیشیا نے ہرا کر آخری پوزیشن پر دھکیل دیا۔پرتھ میں جاری چار ٹیموں پر مشتمل نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ہرا دیا،ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں بھی قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔حریف ملائیشیا نے دو ایک کی شکست سے دو چار کر کے گرین شرٹس کو تیسری پوزیشن سے بھی محروم کر دیا۔تیسری پوزیشن کے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے سکور دوگنا کر دیا۔پاکستان کی طرف سے ارسلان قادر نے واحد گول کیا۔

آسٹریلین موٹو جی پی سپین کے جورج لورینزو نے جیت لی
(October 20, 2013)
فلپ آئی لینڈ: سپینش بائیک رائیڈر جورج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت لی۔ فلپ آئی لینڈ کے خوبصورت ٹریک پر موٹر سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کے نامور بائیکرز نے اپنا زور بازو دکھایا۔سپین کے جورج لورینزو نے ٹائٹل ریس جیت لی،آسٹریلین موٹو جی پی کو ٹائر معاملے کی وجہ سے ستائیس سے انیس لیپس تک محدود کر دیا گیا۔فاتح موٹر سائیکلسٹ کو پول سیشن کی برتری رکھنے والے ہم وطن رائیڈرمارک مارکویز اور حریف ڈینی پیڈروسا نے ٹف ٹائم دیا۔

چین : بیس جمپنگ کے عالمی مقابلوں نے شائقین کو حیران کردیا
(October 20, 2013)
گوانگ ژو: چین میں بیس جمپنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، جمپرز نے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔چین کے صوبے گوانگ زو میں بیس جمپنگ کے ورلڈ کپ کا تین روزہ ایونٹ ہوا جس میں دنیا بھر سے 34 ٹاپ جمپرز نے شرکت کی۔ جمپرز نے بلا خوف و خطرمہارت سے ہوامیں چھلانگیں لگا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ شرکا کو 370 میٹر اونچے پل سے پیراشوٹ کے ساتھ چھلانگ لگانا تھی۔ ایونٹ میں انفرادی فری جمپرز کے ساتھ ساتھ گروپ فری جمپرز کے بھی مقابلے کروائے گئے۔ شائقین کی بڑی تعداد ان سنسی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔

شیخوپورہ : فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ
(October 20, 2013)
شیخوپورہ: شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پنجاب کے روایتی کھیل فری سٹائل کبڈی کے میچ میں فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ کو زور کا جوڑ بنا دیا۔ میدان مارنے بلکہ دل جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش برسائی گئی۔ چماٹے دار کبڈی میں ایک دوسرے پر ہاتھوں کے وار کی آواز سے میدان گونجتا رہا۔ سنسنی خیز میچ 29، 29 پوائنٹس سے برابر رہا لیکن کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے شائقین کے دل جیت لیے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
(October 20, 2013)
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرم محمد عامر کو سپورٹ کے بجائے ان کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فاسٹ بالرمحمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا میں کمی کی کوششوں کو سابق چیف ایگزیکٹو نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں انٹرنیشنل گالفر علی حئی کے دعوت ولیمہ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان عباسی کہتے ہیں ملک اور قوم کو دھوکا دینے والوں کے لئے نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرموں کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے دانش کنیریا جیسے کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی وکیل کے ذریعے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد محمد عامر کی سزا میں کمی کی جانی چاہیے۔
