کراچی (پی پی آئی)گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد عبور کرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ پہنچا ہے۔۔اپی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 651 پوائنٹس یا 1.28 فیصد اضافے کے بعد 51 ہزار 383 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جوآخری کاروباری روز 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے ’مارکیٹ کی قدر‘ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، 2017 کے مقابلے میں اب بھی 70 فیصد کم ہے کہ 2017 کی اصل کارکردگی پر پہنچنے کے لیے انڈیکس کو ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنی چاہیے۔۔اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ پیش رفت پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے اسٹاک میں دیکھی گئی۔
برلن میراتھن :کینیا کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ
ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے
ایشین گیمز:چین کی زھو یو کا 5سو میٹر ویمنزریس میں گولڈ میڈل
ایشین گیمز:جنوبی کوریا مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میںداخل
ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی
بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک کے تمام صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی (پی پی آئی)رواں ماہ ملک بھر کے تمام صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، بنوں، پشین اور چمن سمیت 7 شہروں میں 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں 4 اور کراچی میں 2 جبکہ دیگر پانچ شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک ایک پولیو وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔حالیہ کیسز کے بعد ملک کے مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 4 لوگوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ حالیہ مثبت نمونوں کا پرانے یا پچھلے مثبت نمونوں سے مخصوص جینیاتی تعلق ہے۔
سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کے ذریعے دائر کی گئیں۔درخواست میں یاددہانی کروائی گئی کہ لندن میں قیام طویل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جون 2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے کبھی ضمانت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر تھے، متعلقہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی عدالت سے غیر حاضری جان بوجھ کر یا بدنیتی کے سبب نہیں تھی، نواز شریف طبی بنیادوں پر عدالت پیش نہیں ہوئے، کورونا وبا کے باعث علاج میں تاخیر ہوئی۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ نواز شریف بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوئے ہیں لیکن ملک کے بدتر معاشی حالات اور مختلف محاذوں پر درپیش چیلنجز کو دیکھ واپس آنے کا فیصلہ کیا۔نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ جان بوجھ کر پیش نہ ہونے کا مفروضہ نواز شریف کے سابقہ ٹریک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا، اْن کا عدالتوں میں پیش ہونے سے متعلق ٹریک ریکارڈ مثالی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں، انہوں نے بیرون ملک سے واپس آ کر ٹرائل کا سامنا کیا، اْن کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی، انہوں نے قانون کی حکمرانی کا پاس رکھتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آکر گرفتاری دی۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں گزشتہ عدالتی کارروائی کے ساتھ بحال کی جائیں، اْن کی سزا کے خلاف اپیلوں پر قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔
بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کیجانب سے ملک بھر میں مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر منعقدہ تقاریب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقمقررین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف آمریت کو للکارا بلکہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں بے پناہ سختیاں بھی برداشت کیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے
تلاش کریں
خبریں

برلن میراتھن :کینیا کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ
برلن:جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹ ڈینس کی میٹو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 41ویںبرلن میراتھن میں130 ممالک کے 40ہزار ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔ برلن کے میئر نے اسٹارٹرگن سے فائر کر کے میراتھن کا آغاز کیا، کینیا کے ڈینس کی میٹو نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے، 2 منٹ اور 57 سیکنڈمیں طے کیا اور 26 سیکنڈز کے فرق سے میراتھن میں نیاعالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کینیا کے ہی ولسن کپسانگ کے پاس تھا جنھوں نے گذشتہ سال برلن میراتھن کے دوران دو گھنٹے تین منٹ اور ت23 سکینڈمیں طے کرکے عالمی ریکارڑ بنایا تھا۔

ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے۔ڈیوڈ وارنرکبوم کڈز کے نام سے 8 سے12سال کی عمر کے بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے،ان کتابوں میں لٹل ڈیوی وارنر کی کہانیاں ہوں گی جو ایک بہترین بیٹسمین ہے، چار کتابوں میں سے دو کی تقریب رونمائی دسمبر میںہوگی،جبکہ شاہکار کہانیوں پر مشتمل تیسری کتاب جنوری اورچوتھی مارچ2015میں شائع ہو گی۔ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے بچوں میں سب سے مقبول کھلاڑی ہیں، وارنر چاہتے ہیں کہ ان کی کتابیں کرسمس اور ورلڈ کپ2015کے دوران جاری کر دی جائیں۔

ایشین گیمز:چین کی زھو یو کا 5سو میٹر ویمنزریس میں گولڈ میڈل
انچیون:دفاعی چمپین چین کی زھو یو نے ایشین گیمز ویمنز 5سوسنگلز ریس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔جنوبی کوریا میں جاری 17ویں ایشین گیمز کے 5سو میٹر کے ویمنزسنگلز ریس میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ51اعشاریہ 334سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک دفعہ پھر گولڈ میڈل حاصل کیا۔قازقستان کی نتایا سرگییوا نے ایک منٹ 52اعشاریہ107سیکنڈ میںطے کرکے دوسری،جنوبی کوریا کی لی سوجنا ایک منٹ 54اعشاریہ852سیکنڈ میں طے کرکی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔گولڈ میڈل کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد زھو نے میڈیا کو کہا کہ میں فائنل جیت گئی ہوں لیکن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں،مجھے اسے بہتر کرنا چاہیے تھا۔زھو نے 2سومیٹر کے فائنل بھی حصہ لیں گی زھو نے چارسال قبل گوان زھوو کے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیاتھا۔

ایشین گیمز:جنوبی کوریا مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میںداخل
انچیون:جنوبی کوریا نے چین کو ہراکر ایشین گیمز مینزکرکٹ مقابلوں کے سمی فائنل میں جگہ بنالی۔جنوبی کوریا نے چین کی کرکٹ ٹیم کوکواٹرفائنل میں 6رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔جنوبی کوریا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اوور میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنائے،چین کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 82ررنز بناسکی۔جنوبی کوریا کےڈئیسک سنگ نے دو چھکوں اور دو چوکوں کے بدولت 16گیندوں میں 33بنائے۔چین کی جانب سے اوپنر سانگ یانگ یانگ 18رنز بناکر نمایاں رہے ،جنوبی کوریا کے ہوانی لی نے دووکٹیں حاصل کیں۔

ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی
کوئیٹو:برازیل نے ویمنز کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز کوپا امریکا کپ کے فائنل میںبرازیل اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم برازیل کو مجموعی طور پر پوائنٹس میں برتری پر ٹائٹل کا حق دار قرار دیا گیا۔تیسرے نمبر کے لیے کھیلے میچ میں ایواڈور نے دفاعی چمپیئن ارجنٹینا کو 2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ راﺅنڈ روبن فائنل میں برازیل سات پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست اور کولمبیا پانچ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے،ایکواڈورتین پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور دفاعی چمپیئن ارجنٹینا ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔برازیل اور کولمبیا نے ومنز ورلڈ کپ2015کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا جبکہ ویکواڈور کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے سینٹرل امریکن اور کیربئین ایسوسی ایشن فٹ بال کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنا پڑے گا۔برازیل نے کوپا امریکا کپ چھٹی بار جیتنے کا اعزا حاصل کرلیا ۔واضح رہے ویمنز فٹ بال کپ اگلے سال6جون سے 5جولائی2015کوکینیڈا میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش نے دس سالہ پابندی کے شکار نادرشاہ کو امپائرنگ کی اجازت دے دی
ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے دس سالہ پابندی کے شکار امپائر نادر شاہ کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچ میں فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی۔نادر شاہ کو مارچ2013میں ٹی وی کے ساتھ مبینہ کرپشن کے الزام میں دس سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔نادر شاہ نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی بورڑ کے زیراہتمام ڈھاکا میں کھیلے گئے فرسٹ ڈویژن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے نادر شاہ کے حوالے کسی قسم کی ہدایت کا انتظار کیا گیا جبکہ ان پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی اعلان نہیں کیا گیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادر شاہ پر دس سال کی پابندی آئی سی سی نے نہیں لگائی بلکہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ کافیصلہ تھا،اس پر آئی سی سی اور اینٹی کرپشن یونٹ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے،انھوںنے کہا کہ پابندی کا فیصلہ بنگلہ دیش کا تھا اور یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔
