کراچی (پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز کی نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے ایک کھلے خط میں نگراں وزیر اعظم انعام الحق کاکڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ ای او بی آئی کے موجودہ بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کرکے پنشنرز کی دعائیں لے کیونکہ اس بورڈ کی مدت کار ختم ہوچکی ہے لیکن نیا بورڈ ہنوز تشکیل نہیں دیا جاسکا ہے حالانکہ اس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حقیقی نمائندگی نہیں ہوپارہی۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ وفاقی حکومت میچنگ گرانٹ برسوں سے جمع نہیں کرارہی اس کے اجراء کا اعلان بھی کیا جائے نیزلاکھوں پیٹرول پمپ، اسکول، چھوٹے اسپتال، کاروباری و تجارتی ادارے اس میں شامل ہیں جن کے ملازموں کی حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے توجہ دلائی کہ بسااوقات ای او بی آئی دفاتر میں عملے کے بعض ارکان پنشنرز کو پریشان کرتے ہیں یا طریق کار سے عدم واقفیت کے باعث پنشنرز کو مشکل پیش آتی ہے اس لئے ہر آفس میں ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے اور کم از کم صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کرکے اس کا فون نمبر اور آفس ایڈریس مشتہر کیا جائے۔
ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی فہرست میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے : احمد شہزاد
گوتم گمبھیر بیٹی کے باپ بن گئے
امریکن باسکٹ بال: میامی ہیٹ کی سیریز میں برتری
ارجنٹائن موٹو ریس:ریس 1،2 ٹائٹل اسپین کے مارکویز،ایسٹیو،ریس 3اٹلی کے رومانو کے نام
باسط علی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف مقرر
احمد شہزاد بھی روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا کے مداح نکلے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
استحکام پاکستان پارٹی کے لیے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار
اسلام آباد (پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے لیے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ(سربراہ جنرل ر پرویز مشرف) کی رجسٹریشن منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انتخابی نشان “عقاب” کسی دوسری جماعت یا امیدوار کو الاٹمنٹ کے لئے موجود ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کو موصولہ دستاویزات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے کوئی باضابطہ عہدیداران نہیں۔وہ انتخابی قانون 2017 کی شق 209 اور 210 پر پورا نہیں اترتی،اس لئے غیر مجاز افراد کی جانب سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کئے جانے دی درخواستوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ 14 صفحات پر مبنی فیصلہ جاری کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عقاب کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، عقاب ہی آئی پی پی کا انتخابی نشان ہو گا۔
قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے:جاوید لطیف
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ دس پندرہ سالوں سے کراچی کے حالات نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ وہاں ہم جائیں, قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے، کراچی اور اندرون سندھ میں نئی تنظیم بنا دی ہے اس لئے تکلیف ہے، اب وہ ڈر رہے ہیں کہیں کراچی ان کے ہاتھ سے نکل نہ جائے،کسی جماعت کو سندھ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بدقسمتی سے ہم 14 سے 15 سال سے کراچی نہیں جا سکے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، نواز شریف کا تجربہ اور ان پر اعتماد ہی پاکستان کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔
کراچی سمیت سندھ میں کل اور پرسوں گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی
کراچی (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی فہرست میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے : احمد شہزاد
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہونے پر پرجوش ہیں ، احمد شہزاد کا کہنا ہے مجھے قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے ممکنہ امیدواروں میں شامل کرنا فخر کا باعث ہے۔ احمد شہزاد کو شاہد آفریدی اور عمر گل کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ، انھوں نے کہا کہ ملک کی نمائندگی کرنا اعزازکی بات ہے اورجب ٹیم کی کپتانی مل جائے تو کسی بھی کھلاڑی کے خواب کی تکمیل ہوتی ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ کپتانی کے فہرست میں شامل ہونے سے اپنے جذبات پر قابو کھونا نہیں چاہتا کیونکہ کسی بھی کپتان کے ساتھ کھیلتے ہوئے سو فی صد کار کردگی دکھانا میرا فرض ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح پاکستان کی جیت کے لیے بہترین کارکردگی دکھا نا ہے باقی چیزیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کا ر کردگی کے بعد محمد حفیظ کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کپتانی کے لیے مختلف کھلاڑیوں پر غور کر رہا ہے تاہم ابھی تک کسی کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کپتانی کے لیے نہیں چنا گیا۔

گوتم گمبھیر بیٹی کے باپ بن گئے
کولکتہ: بھارتی کر کٹر اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گھمبیر بیٹی کے باپ بن گئے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کپتان اور ان کی بیگم نتاشا کے ہاںپہلی اولاد بیٹی کی پیدائش پر کولکتہ کی پوری ٹیم نے دونوں میا ں بیوی کو ٹویٹر کے ذریعے مبارک باد دی ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے تمام کھلاڑیوں کی جانب سے گوتم گھمبیر اور ان کی اہلیہ نتاشا کو نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔آئی پی ایل میں ان کی ٹیم اب تک دو میچوں میں کامیا ب ہوئی ہے۔

امریکن باسکٹ بال: میامی ہیٹ کی سیریز میں برتری
میامی: امریکا میں ہونے والے باسکٹ بال مقابلے میں میامی ہیٹ نے دل چسپ مقابلے کے بعد شارلیٹ کو شکست دے دی۔ایسٹرن کانفرنس کے بیسٹ آف سیون سیریزمیں میامی ہیٹ نے شارلیٹ بوب کیٹس کو85کے مقابلے میں98 پوائنٹس سے شکست دے دی۔میامی ہیٹ کی جانب سے لی برون جیمس کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے30 پوائنٹس بنائے۔ اس فتح کے ساتھ ہی میامی ہیٹ کو سیریز میں3-0 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

ارجنٹائن موٹو ریس:ریس 1،2 ٹائٹل اسپین کے مارکویز،ایسٹیو،ریس 3اٹلی کے رومانو کے نام
بیونس آئرس: ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کے فائنل میں اسپین کے مارک مارکیز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ریس 2میں اسپین ہی کے ایسٹو راباٹ جبکہ ریس 3میںاٹلی کے رومانوفیناٹی مجموعی طور سر فہرست رہے۔اسپین کے 21سالہ اسٹار رائیڈر مارک مارکویز نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں تما م کھلاڑیوں پر سبقت لے گئے ۔انھوں نے مقررہ فاصلہ41منٹ 39اعشاریہ82 سیکنڈز میں طے کر لیا۔ اس شاندار جیت کے بعدمارکویز نے سیزن میں تیسرا ٹائٹل حاصل کرکے نیاریکارڑبنا دیا ہے۔ مارکیز کے ہم وطن اسپینش رائیڈر ڈینی پیڈروسادوسرے اورجارج تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹو2 ایونٹ کی فائنل ریس میں بھی اسپین کے رائیڈرایسٹیو راباٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فن لینڈ کے میکادوسری اور اسپین کے میورک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ موٹو 3 ریس میں اٹلی کے رومانو فیناٹی سرفہرست رہے دوسرے پوزیشن اسپین کے مارکویز الیکس اور تیسری پوزیشن سٹریلیا کے جیک ملر کے نام رہی۔

باسط علی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف مقرر
لاہور: پاکستا ن کرکٹ بورڑ نے چار رکنی جونیئر سیلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔پی سی بی نے سابق بیٹسمین باسط علی کو جو نیئر سلیکشن کمیٹی کا سر براہ مقرر کر دیا۔چیف سلیکٹر باسط علی کے علاوہ سیلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سابق کرکٹر علی نقوی ، نیشنل کر کٹ اکیڈمی کے علی ضیااور سابق کرکٹر فرخ زمان شامل ہیں۔

احمد شہزاد بھی روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا کے مداح نکلے
لاہور: پاکستانی اوپننگ بیٹسمن احمدشہزاد نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ایک پیغام میں احمد شہزاد کا ہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ کھلاڑی ماریہ شرا پوا کے اسٹاگرٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔عالمی نمبر 4روسی کھلاڑی ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کرنے لے لیے پر جوش ہیں ،شراپوااسٹاگرٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہیں۔جیت کے ساتھ شراپوا تیسرے نمبر پر موجود پولینڈ کی ایگنسکا سے تیسری پوزیشن چھین لیں گی۔