ایران نے سرحدی علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی میں کمی کر دی

کوئٹہ(پی پی آئی) ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مند اورپولان جیوانی ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی  میں کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں دن کے اوقات کار میں صرف 20میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے بتایاکہ اس وقت پولان۔ جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے 20میگاواٹ ملنے کے بعد اسے گوادر اور ملحقہ علاقوں کو فراہم کی جارہا ہے۔ کیسکوترجمان نے مزیدکہاکہ ایران سے بجلی کی بحالی کے بعد ہی مکران میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔

Latest from Blog