بیوہ ماں، اہلیہ اور بہنوں کو نکال کر گھر سیل کردیا:عثمان ڈار

سیالکوٹ  (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما عثمان ڈار نے اپنی رہائش گاہ،فیکٹری اور سیکرٹریٹ کوسیل کرئے جانے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کر دیا گیا ہے،  ہر قسم کی پراپرٹی کو سیل کرکے میری بوڑھی والدہ، اہل خانہ اور بچوں کو گھر سے نکال دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ  میرے گھر کی پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے، میری بیوہ ماں، اہلیہ اور بہنوں کو زبردستی گھر سے نکال کر میرا اور میرے خاندان کا مکمل کاروبار سیل کر دیا گیا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کم از کم ڈھائی ہزار افراد فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں، جن پراپرٹیز کو سیل کیا گیا ہے، وہ میرے اکیلے کی ملکیت نہیں ہیں، ظالم ظلم اور بربریت کی اْس سطح تک گِر چکا ہے جو ناقابل بیان ہے۔

Latest from Blog