بغاوت، دہشت گردی کیس میں ایمان مزاری، علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد (پی پی آئی)انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور سابق رکن اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ایمان مزاری اور علی وزیر کو اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت شروع ہونے سے قبل ایمان مزاری اپنی والدہ شیریں مزاری سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں۔ایمان مزاری کی قانونی ٹیم میں زینب جنجوعہ اور مرزا عاصم بیگ شامل تھے، زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری کو نائٹ سوٹ میں گرفتار کیا گیا، نائٹ سوٹ میں ہی عدالت لایا گیا، پولیس شاید بھول گئی کہ ان کے گھر میں بھی مائیں، بہنیں ہیں۔، دوران مکالمہ علی وزیر نے جج کو غلطی سے اسپیکر کہہ دیا جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے، اس لیے اسپیکر کہہ دیا۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں بھی سن رہا ہوں، آپ اسپیکر کہہ سکتے ہیں،۔

Latest from Blog