آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی اسلام آباد میں انتقال کرگئے

 اسلام آباد (پی پی آئی) معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ان کا تعلق سرگودھا کی زاہدکالونی سے تھا۔علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی 1932 میں پیداہوئے، محمدحسین ڈھکوکے نام سے مشہور تھے، انہوں نے کئی کتب تحریر کیں، ان کی کتب میں اثبات الامام، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیل بنی ہاشم کی بنیاد رکھی تھی۔

Latest from Blog