حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی ؒکا عرس شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی ؒکے 784 ویں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا بدھ کو آغاز ہو گیا،پی پی آئی کے مطابق اس بار  سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اسیری کے باعث شریک نہیں ہیں حالانکہ عرس پر ان کی شرکت اس لئے یقینی ہوتی ہے کہ وہ عقیدت مندوں سے روحانی خطاب کے ساتھ ساتھ عرس کی کئی قدیم رسومات بھی انجام دیتے ہیں۔پہلی بار مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین حسین قریشی نے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ مزار کو غسل دے کر تقریبات کا افتتاح کیا بعدغسل اور چادر پوشی قومی زکریا کانفرنس کی پہلی نشست  شروع ہوئی۔

Latest from Blog