حکومتی اعلان کے باوجود نجی اداروں میں ملازمین کی کم ازکم تنخواہ پرعملدرآمد نہ ہوسکا

کراچی (پی پی آئی) وفاقی اور صوبائی بجٹ میں حکومتوں نے تمام نیم سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 32ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔2ماہ گزرنے کے باوجود اس پرنجی اداروں میں عملدرآمد نہیں ہورہاجس کی وجہ سے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق نجی اداروں کے ملازمین نے حکومت سندھ سے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملازمین کو  بدترین مہنگائی میں ریلیف مل سکے۔

Latest from Blog