حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار پر غسل کی تقریب بد نظمی کا شکار

ملتان(پی پی آئی)حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے مزار پر غسل کی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی۔ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے مزار کو غسل دیا،ان کے چچا مرید حسین اپنی آمد سے قبل غسل دینے پر برہم ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق مرید حسین کی بھتیجے زین قریشی سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مرید حسین نے کہا کہ میری آمد سے قبل غسل کیوں دیا یہ میرے دادا کی قبر ہے، غسل کی تقریب میں شریک افراد کو بھی کھری کھری سنا دیں،ان کا کہنا تھا کہ مزار کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

Latest from Blog