برکس اراکین کے درمیان پاکستان سمیت کئی نئے اراکین کی شمولیت پر اختلاف

 جوہانسبرگ/بیجنگ/نئی دہلی(پی پی آئی) دنیا کی دولت کا تقریباً ایک چوتھائی حصے کا مالک سمجھے جانے والے عالمی بلاک ’برکس‘ کے رہنما رواں ہفتے جنوبی افریقہ میں ہونے والے اجلاس میں پانچ ملکی بلاک میں توسیع یعنی پاکستان سمیت کئی نئے اراکین کی شمولیت پرکرنے پر غور کریں گے۔برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے کلب میں نئے اراکین کو شامل کرنے پر اختلاف ہے،  پی پی آئی کے مطابق برکس میں شمولیت کے لیے ’40 سے زائد ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔۔برکس کا اقتصادی طور پر سب سے طاقتور ملک چین بے چین ہے کہ یہ کلب تیزی سے دولت مند جمہوریتوں کے ’جی-7‘ گروپ کا مقابلہ کرے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا تھا کہ چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر بلاک کو وسیع اور مضبوط بنانے پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔روس اور جنوبی افریقہ بھی نئے اراکین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن  نئی دہلی ممکنہ طور پر برکس  میں بیجنگ کو خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔

Latest from Blog