میر پور خاص : جماعت اسلامی سمیت سماجی رہنماﺅں اور ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی پٹرلیم قیمتوں میں اضافے کی مذمت

میرپور خاص: میرپور خاص کی سیاسی ومذہبی ، سماجی رہنماﺅں اور ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے حالیہ پیڑول مصنوعات میں اضافہ مستر د کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکومت کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو جماعت اسلامی ، سماجی تنظیموں اور ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے مستر د کردیا ہے۔ جماعت اسلامی میرپورخاص کے امیر افضال احمد آرائیں ، ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے علیم قائم خانی ، عزیز الرحمن ، اور مختلف سماجی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے قبل عوامی خدمت کا بلند و بانگ دعوے کرتی تھی لیکن تین ماہ میں ہی اس حکومت کی کارکردگی عوام پر واضح ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کے ریکارڈ صرف تین ماہ کے دوران ہی توڑ کررکھ دےے ہیں، موجود حکومت نے مسلسل تین ماہ میں تیسری مرتبہ پیڑولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کے بجائے عوام کو اپنے وعدے کے مطابق سہولیات دیں ، انھوں نے کہا کہ مسلسل تیسری مر تبہ پیڑولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے اشیاءصرف کی قمیتوں میں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گا جس سے غریب آدمی ہی سب سے زیادہ متاثر ہوگا ، انھوں نے پیڑولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں اور ذاتی دلچسپی لے کر عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی پر قابوپانے کے فوری اقدامات کریں ۔

 

Next Post

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا

Mon Sep 2 , 2013
ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ آج (منگل)سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دونوں اسکواڈز نے فتح اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے کہا […]