دیگر شہریوں کی طرح ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے:رہنمامہاجرقومی موومنٹ آفتاب حسن

کراچی: مہاجرقومی مومنٹ کے رہنما آفتاب حسن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قومی مومنٹ کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے علاقوں سے جبری بے دخلی اوراعلیٰ عدالتی احکام پر صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف عدالت عظمٰی میں توہین عدالت کی درخوست دائر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 11سالوں سے ہم دربدر گھوم رہے ہیں۔ہمارے سینکڑوں کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنا کر اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ۔ہماری خواتین کے ساتھ بد سلوکیاں کی گئیں،غیر قانونی طور پر ہمارے مرکز بیت الحمزہ کو مسمار کیا گیا۔ہم نے 21اکتوبر 2013کو عدالت عظمٰی میں کراچی بد امنی کیس ،نو گو ایریاز کے خاتمہ سمیت مہاجر خاندانوں کی بحفاظت گھروں پر واپسی کے لےے درخواست کی تھی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام بے دخل مہاجرین کوحکومت کی سرپرستی میں گھروں میں واپس لانے کی ہدایت کی تھی۔آفتاب حسن کا کہنا تھا کہ سابق سربراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فخرالدین جی ابرہیم نے ہمیں مکمل طور پر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی لیکن گورنر عشر ت ا لعباد نے مہاجر قومی مومنٹ پر غیرقانونی پابندی لگا دی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور حکومت ہمیں دیگر شہریوں کی طرح مکمل آزادی دے۔

Latest from Blog