کراچی میں پانی کا بحران سنگین،شہرکو550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا

کراچی: کراچی کے میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ،شہر کو اس وقت 550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1000 ملین گیلن کی جگہ شہر کو صرف 450 ملین گیلن پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شیرشاہ، میٹروول سائٹ سمیت ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔واٹربورڈ ذرائع کے مطابق بارش نہ ہونے سے حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی کم دیا جارہا ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ناغہ سسٹم نافذ ہے۔ واٹربورڈ ذرائع کے مطابق پانی میں کمی کیوجہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بڑی مقدارمیں پانی چوری ہونا ہے۔ شہرمیں اس وقت بھی 67 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں۔

Latest from Blog