صوابی(پی پی آئی)صوابی میں پولیس نے چوکی کلابٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے حملہ کے بعد فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے مشتبہ افراد کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کی روشنی میں ملزمان کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رات گئے پولیس نے چوکی کلابٹ پر دستی بم حملہ کیاتھا لیکن خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی طرف سے پھینکا گیا گرینڈ چوکی کے ساتھ نالے میں گر کر پھٹ گیا۔
Next Post
مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں:وقار رسول وانی
Mon Mar 25 , 2024
جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتی کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے ان کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ بی جے پی کی پالیسوں کے باعث کسان خودکشیاں کرنے […]