مقبوضہ جموں کشمیرمیں 6سوریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ فوائد دینے سے انکار

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کے چھ سو ریٹائرڈ ملازمین کو حکومت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے فوائد دینے سے انکار کے بعد مشکلات کا سامنا ہے جس سے ان ملازمین کوجنہوں نے 2006سے 2017کے دوران جزوی طور پر اور 2018 کے بعد سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ واجبات سے محروم کر دیا گیااوربہانہ یہ بنایاکہ حکومت خسارے میں چلنے والے ادارے جموں وکشمیر سیمنٹس میں اپنے حصص بیچ دے گی۔افسوسناک بات یہ ہے کہ 600ان ملازمین میں سے 120حالیہ برسوں میں ریٹائرمنٹ کے فوائد حاصل کیے بغیر انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے خاندان سنگین مالی مشکلات میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

Latest from Blog