جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے حوالے سے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔شبلی فراز کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے کی، شبلی فراز وکلا نعیم حیدر پنجوتہ، انتظار حسین پنجوتہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں، عدالت نے شبلی فراز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔اس سے قبل شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔۔

Latest from Blog