غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہی، محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محمکہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دیوسائی اور بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری اور موسلا دھاربارش

Thu Mar 28 , 2024
اسکردو /مظفر آباد/ گلگت بلتستان(پی پی آئی)اسکردو اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور موسلا دھاربارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔پی پی آئی کے مطابق دانہ سرضلع شیرانی میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی  جس کے بعدژوب ڈی آئی خان روڈ […]