بارش کے موسم میں شہرقائدمیں جابجاکھلے مین ہولزسے حادثات کا خدشہ

کراچی(پی پی آئی)بارش کے موسم میں شہرقائدمیں جابجاکھلے مین ہولزسے حادثات کا خدشہ ہے،درجنوں سائیکل و موٹرسائیکل سواریومیہ زخمی بھی ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کے د  رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں ہیں جسکی وجہ سے حادثات بڑھ گئے ہیں.پی پی آئی کے مطابق گزشتہ پندرہ دن میں پونے چار سو سے زائد کیس نجی و سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر دھبہ ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات نئی بات نہیں رہے رات کے وقت اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز کی زد میں آکر ہلاک و زخمی ہوتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار

Tue Apr 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔پی پی آئی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔