جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان کل حلف اٹھائیں گے

لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ نومنتخب امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے جو کہ منصورہ میں ہی تین روز تک (19تا21اپریل) جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجلاس کی صدارت کرینگے اور اتوارکو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

969 میگا واٹ کا نیلم جہلم پروجیکٹ پھر جزوی طور پر بند

Tue Apr 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)510 ارب روپے کی لاگت اور 20 ماہ کی طویل مدت میں مرمت کے مرحلے سے گزرنے والا 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ ایک بار پھر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔ منصوبے کو کچھ روز قبل ہی بھرپور استعداد پر بحال کیا گیا تھا۔ہائیڈرو پاور منصوبے کو جولائی 2022 میں 3.5 کلومیٹر طویل […]