اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردیتفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر و دیگر جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی پراسیکیوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،پی پی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی اور پارٹی قیادت کمرہ عدالت میں موجودتھے،
Next Post
عمران خان جعلی کیسز میں مقید، سب بے نقاب ہوں گے:علی امین گنڈا پور
Tue Apr 16 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، یہ سب بے نقاب ہوں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 بنانے والے نے اعتراف کیا تو کہا گیا وہ ذہنی مریض ہے۔ جس […]