ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھرمار سے شہری پریشان،جینا دوبھر

کراچی(پی پی آئی)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کاٹیکسز نے جینادوبھر کر دیاہے۔ٹیکس ماہرین کہتے ہیں ایف بی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد ڈھونڈے اور ان سے انکم ٹیکس وصول کرے، مگر ادارے انکم ٹیکس وصولیاں بڑھانے میں ناکام ہیں جس کے نتیجے میں عوام گھی،چینی، اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا پر سیلز ٹیکس دینے پر مجبور ہیں،پی پی آئی کے مطابق ٹیکس ماہرینکا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس وصولیوں میں اضافہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Latest from Blog