اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپریل میں ہدف سے کم ٹیکس اکٹھا کر پایا ہے کم محصولات اکٹھا ہونے کی ایک اور اہم وجہ سینئر ٹیکس افسران کو اہم عہدوں سے برطرف کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی افراتفری رہی۔پی پی آئی کے مطابق اپریل میں کمی کی ایک وجہ اہم عہدوں سے سینئر افسران کی برطرفی کے بعد پیدا ہونے والے بڑے خدشات ہوسکتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ٹیکس افسران کے خلاف مزید رپورٹس سامنے آئیں گی۔حکومت نے مالی سال 2024 کے لیے محصولات جمع کرنے کا ہدف 94 کھرب 15 ارب روپے رکھا ہے، یہ مالی سال 2023 کے 72 کھرب روپے کے مقابلے میں 30 فیصد یا 22 کھرب 19 ارب روپے زیادہ ہے۔
Next Post
عرب امارات میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے بعد آن لائن سکولنگ شروع
Wed May 1 , 2024
ابوظہبی (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات میں پھر شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب دبئی کے نجی سکولوں میں 2 اور 3 مئی کو آن لائن سکولنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیش گوئی کی گئی ہے کہ امارات میں بدھ کی شام سیکہیں شدید اور کہیں درمیانے درجے کی بارش […]