مودی حکومت آزادی کے متوالوں موت کے گھاٹ اتارنے لگی

نئی دلی(پی پی آئی)بھارت میں مودی حکومت نے آزادی مانگنے والوں کو موت کے گھاٹ اتارناشروع کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقہ نارائن پور میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے 10ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے۔بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ کے وسط میں بھی29ماؤنوازوں کوہلاک کیاتھا۔ ماؤ نواز وں نے کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کررکھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ غریب کسانوں اور بے زمین مزدوروں کو ان کی زمینوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور معدنیات کی رائیلٹی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں انڈونیشین اور بنگلہ دیشی فلموں کی کامیابی

Fri May 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انڈونیشین اور بنگلہ دیشی فلموں کی غیر معمولی کامیابی کے بعد خطے کے دیگر ممالک بھی پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی فلمی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔اردو زبان میں فلمیں نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کی فلم انڈسٹری ان دنوں مشکلات سے دو چار ہے۔ ایسے میں سنیما گھروں کی رونقیں برقرار رکھنے […]