بھارتی انتخابات میں 2019 کے مقابلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ میں کمی

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات جاری ہیں میڈیا کے مطابق2019 کے مقابلے ووٹر ٹرن آؤٹ میں کمی نظر آئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں۔بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔ایوانِ زیریں (لوک سبھا) کی کل نشستوں کی تعداد 543 ہے لوک سبھا کے انتخابات میں 272 نشستیں جیتنے والی سیاسی جماعت نئی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔  ناگالینڈ میں ’ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن‘ نے عوامی ایمرجنسی اور انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔وزیرِ اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور حلیف جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے لیے 400 سے زائد سیٹوں پر کامیابی کا ہدف مقرر کیا ہے۔دوسری جانب  اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) میں شامل جماعتیں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہل گاندھی ہیں جو انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ ان کی والدہ سونیا گاندھی اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہیں واضح رہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس صرف 52 سیٹوں پر کامیاب ہو سکی تھی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ  میں 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو بھی مختلف ریاستوں میں پولنگ ہو گی۔بھارت کا الیکشن کمیشن چار جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا۔

Latest from Blog