لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطائاللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 میں اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور کارکنان کے مسائل سنے۔رہنما مسلم لیگ ن عطائاللہ تارڑ نے کارکنان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں وعدہ کیا تھا منتخب ہو کر بھی حلقے کے عوام کے درمیان رہوں گا، میرا حلقہ میرا گھر ہے اور کارکنان خاندان کے فرد کی طرح ہیں، آج بھی نہ صرف حلقہ میں موجود ہوں بلکہ کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا رہا ہوں۔اس موقع پر لیگی رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال، ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی وڈیری نے عطاء تارڑ سے افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہیں مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ملے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افضل حسین تارڑ مرحوم ہمارے خاندان کے بڑے اور نہایت شفیق انسان تھے، افضل حسین تارڑ مرحوم کی ملک و قوم اور پارٹی کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی