جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) جمعیت علما اسلام (ف) نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات کرنے آتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا۔جے یو آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے پھر رابطہ کرے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے بھی پارٹی رہنماؤں کوہدایت دی ہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہوگا تو غور کریں گے۔

Latest from Blog