صحت عامہ، تعلیم، انسانی حقوق اور جمہوریت میں غیر معمولی انسانی پر افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے احسان اللہ بیات کے لیے انسانی حقوق اعزاز

کابل، افغانستان، 15 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اقوام متحدہ کے عالمگیر میثاق برائے انسانی حقوق کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر افغانستان آزاد انسانی حقوق کمیشن (AIHRC) کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیما ثمر نے 8 دسمبر 2014ء کو احسان اللہ بیات کو اپنا انسانی حقوق ایوارڈ  پیش کیا۔ اعزاز جناب بیات کے افغانستان – خصوصاً دیہی علاقوں میں – اپنے غیر منافع بخش ادارے بیات فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں، عورتوں، غرباء اور ضعیفوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے کام پر دیا گیا ہے۔

اپنے انتخاب کا علم ہونے پر جناب احسان بیات نے کہا کہ “میں اقوام متحدہ کے عالمگیر میثاق برائے انسانی حقوق کی 66 ویں سالگرہ کے دوران اے آئی ایچ آر سی کی جانب سے اس اعزاز کے لیے منتخب کیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ یہ تاریخی عالمی معاہدہ دنیا بھر میں تمام افراد کو یکساں مواقع دینے کی کوششوں  کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مضبوط کیا گیا تھا، اور گزشتہ تیرہ سالوں میں ایک ایک نئے اور جدید افغانستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا میرے لیے ایک اعزاز تھا جو عالمگیر انسانی حقوق کی ضرورت کا فہم اور حمایت رکھتا ہو۔”

جناب بیات نے مزید کہا کہ “گزشتہ تیرہ سالوں میں میری تمام انسانی اور کاروباری کوششیں، چاہے وہ بیات فاؤنڈیشن کے تحت ہوں، افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی، یا آریانہ ٹیلی وژن و ریڈیو کے تحت، ان کی نظریں تمام افغانوں پر مرکوز رہیں – ان کے مقام اور زبان سے بالاتر ہو کر – تاکہ ملک کے لیے مشکل دہائیوں میں تمام ناانصافی کو شکست دے سکیں اس امید کے ساتھ کہ افغان مرد، عورت اور بچے ملک کے تمام حصوں سے اکٹھے ہوں، تعمیر نو کریں> استحکام دیں اور اپنی قوم کو آگے لے جائیں۔ ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کی تعلیم کی حمایت جاری رکھیں گے اور تمام افغانوں کے حقوق کی مزید حفاظت اور انہیں عزیز رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں مدد کریں گے۔ اس لیے میں عاجزانہ طور پر اے آئی ایچ آر سی کا رواں سال کا اعزاز قبول کرتا ہوں۔”

آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک کے بارے میں

2005ء میں جناب احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو (اے ٹی این) افغانستان کے سب سے بڑے نجی ابلاغی چینلز ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 25،000،000 افغانوں تک رسائی رکھتے ہیں۔ اے ٹی این بذریعہ سیٹلائٹ یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں دری اور فارسی بولنے والے ناظرین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ معلومات، مواد اور تفریح پر مرکوز اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مسائل پر خصوصی نظر رکھتے ہیں اور اے ٹی این کی ٹیم واقعات کی درست اور غیر متعصبانہ خبریں پیش کرنے میں بہت فخر محسوس کرتی ہے۔

ابتداء ہی سے اے ٹی این کا ہدف شمولیت و تعلیم اور “بہتر کل کے لیے دروازے” پیش کرنا ہے ۔ دو قومی ٹیلی وژن اور دو قومی ریڈیو چینلوں (اے ٹی این اور اے ٹی این نیوز) کی تکمیل کے ساتھ ہمارا ہدف اپنے ریڈیو اور ٹیلی وژن سامعین و ناظرین کو دنیا بھر کی بہترین بین الاقوامی فن و ثقافت سے روشناس کرانا، اور ساتھ مقامی لکھاریوں، پیش کاروں، اداکاروں اور افغان برادریوں میں موجود ہدایت کاروں کو زیادہ مواقع پیش کرنا ہے۔ پروگراموں تک رسائی  اے ٹی این کی ویب سائٹ www.arianatelevision.comیا ہاٹ برڈ اور گلوب کاسٹ سیٹلائٹس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

افغان وائرلیس کے بارے میں

احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ اور کابل میں صدر دفاتر کا حامل افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی) – ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کا مشترکہ منصوبہ ہے جو افغانستان بھر میں 4،000،000 صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ 5،500 افراد کے لیے براہ راست اور مزید 100،000 کے لیے بالواسطہ روزگار فراہم کرنے والا افغان وائرلیس افغانستان کے سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے، اور گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈ بینڈ مواصلاتی حل پیش کرنے میں رہنما ادارہ ہے۔ مزید معلومات www.afghan-wireless.com پر دستیاب ہیں۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں

2005ء سے قائم 501 سی (3) خیراتی ادارہ بیات فاؤنڈیشن افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کی گئی اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غرباء اور ضعیفوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 200 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈالا ہے۔ ان میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافتی منصوبوں کی ترویج  شامل ہیں۔مزید معلومات کے لیے ای میل کیجیےinfo@bayatfoundation.org۔

 رابطہ: منٹگمری سائمس، m.simus@tsiglobe.com +1-702-809-6772

Latest from Blog