لوئی چی وو پرائز – انعام برائے عالمی تہذیب کے اولین فاتحین کا اعلان

ہانگ کانگ، 27 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– لوئی چی وو پرائز – انعام برائے عالمی تہذیب (“لوئی چی وو انعام” یا “انعام”) نے آج اپنے پہلے تین اعزاز یافتگان کا اعلان کردیا ہے۔

From left: Prof. Lap-Chee Tsui, Member, Board of Governors, LUI Che Woo Prize Limited; Dr. Lui Che Woo, Founder & Chairman of the Board of Governors cum Prize Council, LUI Che Woo Prize; Prof. Lawrence J. Lau, Chairman, Prize Recommendation Committee, LUI Che Woo Prize; Dr. Moses Cheng, Member, Board of Governors, LUI Che Woo Prize Limited.

وڈیو – http://static.prnasia.com/pro/media/201607/lcw/video.mp4
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-c
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-d
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-e

مکمل ملٹی میڈیا اعلامیہ کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/lcw_201607.shtml

لوئی چی وو انعام 2016ء کے پہلے فاتحین ہیں:

انعام زمرہ 1: دنیا کے لیے برقرار رکھنے کے قابل ترقی (سسٹین ایبلٹی پرائز)
توجہ کا خصوصی شعبہ: عالمی خوراک رسد: تحفظ و حفاظت
فاتح: یوآن لونگ پنگ

Dr. Lui Che Woo, Founder & Chairman of the Board of Governors cum Prize Council, LUI Che Woo Prize.

پروفیسر یوآن لونگ پنگ کو زیادہ پیداوار دینے والے دو نسلی چاول کی افزائش میں سائنسی کامیابی حاصل کرنے پر سسٹین ایبلٹی پرائز دیا گیا ہے، جو چین اور دیگر ممالک میں طویل عرصے سے خشک سالی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں خوراک کی برقرار اور مستحکم رہنے والی رسد لا رہے ہیں۔ پروفیسر یوآن کی دو نسلی چاول ٹیکنالوجی عالمی خوراک رسد کی حفاظت میں زبردست بہتری کے ذریعے حصہ ڈال چکی ہے۔

انعام زمرہ 2: انسانیت کی بہبود کے لیے بہتری (ویلفیئر بیٹرمینٹ پرائز)
توجہ کا خصوصی شعبہ: امراض، متعدی امراض اور کہنہ امراض کا علاج اور/یا ان پر کنٹرول
فاتح: میڈیسنز سانس فرنٹیئرز

Prof. Lawrence J. Lau, Chairman, Prize Recommendation Committee, LUI Che Woo Prize

میڈیسنز سانس فرنٹیئرز (“ایم ایس ایف”) کو 2010ء میں ہیٹی میں ہیضے اور 2014ء میں مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا پھیلنے پر پیش کردہ علاج اور اس پر قابو پانے میں ناگزیر حصے پر ویلفیئر بیٹرمینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایم ایس ایف آفات، وبائی امراض یا مسلح تنازعات سے دوچار خطوں کو طبی و انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔ ایم ایس ایف کے کام کا نتیجہ اس لیے انسانی بہبود میں زبردست بہتری کی صورت میں نکلا۔

انعام زمرہ 3: مثبت طرز زندگی کی ترویج اور مثبت توانائی کی بہری (پازیٹو انرجی پرائز)
توجہ کا خصوصی شعبہ: انفرادی شخصیات یا ادارے جن کا رویہ اور کامیابی دوسروں کو متاثر کرنے، توانائی اور امید دیتا ہے
فاتح: جیمز ارل “جمی” کارٹر

LUI Che Woo Prize – Prize for World Civilisation was established with the aim to promote world peace, mutual respect and support.

جناب جمی کارٹر کو اس تمام اچھے کام کے لیے پازیٹو انرجی پرائز سے نوازآ گیا جو وہ اور 1982ء میں ان کا قائم کردہ کارٹر سینٹر انجام دے چکے ہے، جس نے مثبت طرز زندگی اور دنیا میں مثبت توانائی کی بہتری کی ترویج کے لیے بڑے پیمانے پر حصہ ڈال چکا ہے۔ امن، ترقی، اچھی صحت اور لاکھوں افراد کے لیے امید فراہم کرکے اور انسانی حقوق اور ایک انصاف پسند معاشرے کے لیے جدوجہد کرکے جناب کارٹر نے دنیا بھر کے افراد کو متاثر کیا، توانائی اور امید دی اور ان کو مثبت توانائی سے بہرہ مند کیا۔

ڈاکٹر لوئی چی وو، بانی و چیئرمین بورڈ آف گورنرز مع پرائز کونسل برائے لوئی چی وو پرائز، نے کہا کہ “آج لوئی چی وو پرائز – انعام برائے عالم تہذیب کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انعام عالمی امن، باہمی احترام و سہارے کی ترویج کے لیے قائم کیا گیا تھا، اور ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے کہ جہاں لوگ ہماری زمین کے قیمتی قدرتی وسائل کی خوشی منائیں اور لطف اٹھائیں۔ پہلے فاتحین کے اعلان کے ساتھ مجھے امید ہے کہ ہم ایک متفکر اور محبت کرنے والی دنیا تعمیر کر سکیں گے۔”

LUI Che Woo Prize – Prize for World Civilisation announces inaugural laureates.

ڈاکٹر لوئی نے اپنی امید کا اظہار کیا کہ تین فاتحین اپنے متعلقہ شعبہ جات میں آگے بڑھیں گے، اپنے خیالات اور کام کو معاشرے کے فائدے اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مثبت توانائی پھیلانے کے لیے آفاقی سطح پر قابل رسائی بنائیں گے۔

پروفیسر لارنس جے لاؤ، چیئرمین پرائز ریکمنڈیشن کمیٹی، نے کہا کہ “دیگر بین الاقوامی انعامات کے مقابلے میں کہ جہاں مقررہ شعبوں میں دیے جاتے ہیں، لوئی چی وو پرائز مختلف شعبوں کا احاطہ کرتا ہے، اور فاتحین صرف تعلیم و سائنس کے شعبے سے وابستہ ہونے تک محدود نہیں۔ تین فاتحین کو پرائز کے تین سطحی ڈھانچے کے ذریعے سخت جائزے اور جانچ کے بعد منتخب کیا گیا، جو ایک ایسا عمل ہے یقینی بناتا ہے کہ ہر اعزاز یافتہ اس کا حقیقی حقدار ہو۔”

لوئی چی وو پرائز لمیٹڈ
26 جولائی 2016ء

ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے روڈر فن ایشیا سے رابطہ کریں:

کارمن لی
ٹیلی فون:
852-2201-6435+
ای میل: leec@ruderfinnasia.com

گریگری کول
ٹیلی فون:
852-2201-6416+
ای میل: coleg@ruderfinnasia.com

وڈیو – http://static.prnasia.com/pro/media/201607/lcw/video.mp4
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-c
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-d
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160726/8521604702-e

Latest from Blog