‫بنکاک بینک نے 600,000 یونین پے-ٹی پی این ڈیبٹ کارڈز جاری کردیے – چارتسری سوفونپانچ، صدر بنکاک بینک کو شنگھائی میگنولیا سلور ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

شنگھائی، چین، 14 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– مئی سے یونین پے انٹرنیشنل اور بنکاک بینک مشترکہ طور پر 600,000 یونین پے-ٹی پی این کارڈ جاری کر چکے ہیں، جو تھائی لینڈ کا پہلا مقامی برانڈ ڈیبٹ کارڈ ہے۔ چارتسری سوفونپانچ، صدر بنکاک بینک، گزشتہ روز تعارف کرواتے ہوئے کہا تھا کہ “بنکاک بینک مجموعی طور پر 14 ملین ڈیبٹ کارڈز جاری کر چکا ہے، اور یہ تمام کارڈز یونین پے معیاری ٹی پی این کارڈز میں تبدیل ہونے والے ہیں۔” جناب سوفونپانچ کو حال ہی میں شنگھائی میگنولیا سلور ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو شنگھائی کی سماج اقتصادی ترقی میں غیر معمولی حصہ ڈالنے والے غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے۔

اس فروری میں یونین پے تکنیکی معیار کی بنیاد پر بنایا گیا ٹی پی این (تھائی پیمنٹ نیٹ ورک) براہ راست کیا گیا۔ ٹی پی این یونین پے انٹرنیشنل، بنکاک بینک اور دیگر مقامی مرکزی دھارے کے بینکوں نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا تھا۔ اس نظام کی بنیاد پر تھائی لینڈ نے اپنا ڈیبٹ کارڈ برانڈ، ٹی پی این، بنایا اور یونین پے معیار کے مطابق یونین پے-ٹی پی این کارڈز جاری کرنا شروع کیے۔ تھائی لینڈ مرکزی قطعہ چین سے باہر پہلا ملک ہے جس نے اپنے چپ کارڈ معیار کے طور پر یونین پے معیار کو منتخب کیا۔ یہ دونوں ممالک کی ادائیگی صنعت کے درمیان باہمی ربط کو حقیقت کا روپ دینے میں تمام سنگ میل ہیں۔

اس وقت بینک آف تھائی لینڈ ملک کی ای-ادائیگی صنعت کو اپگریڈ کرنے سے وابستہ ہے۔ جناب سوفونپانچ کے مطابق بنکاک بینک کی جانب سے یونین پے کی جدید ٹیکنالوجی اور ایک مقامی سوئچ نیٹ ورکی تعمیر کرنے کی جدت طراز قابلیت اختیار کرنا دونوں صورتوں میں فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یونین پے انٹرنیشنل کا موبائل ادائیگی اور ای کامرس میں وسیع تجربہ تھائی لینڈ کی ادائیگی صنعت کی موثریت اور خدمات سطح کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے قابل ہے۔”

جناب سوفونپانچ چین کے ساتھ زيادہ رابطہ رکھتے ہیں۔ 2009ء میں بنکاک بینک (چین) کا شنگھائی میں دفتر قائم کیا گیا تھا اور یہ چین میں تھائی لینڈ کا واحد سرمایہ کاری بینک ہے۔ بنکاک بینک نے شنگھائی فری ٹریڈ زون میں ایک شاخ قائم کی اور شنگھائی کی مالیاتی تعمیر میں مزید شامل ہوا۔ اس وقت بنکاک بینک کی شنگھائی، بیجنگ، سیامین، شین چین، چونگ چنگ اور شنگھائی فری ٹریڈ زون میں 6 شاخیں ہیں۔

جناب سوفونپانچ نے کہا کہ بنکاک بینک ایک طرف تھائی لینڈ اور آسیان ممالک میں چینی اداروں میں سرمایہ کاری کو جاری رکھتا ہے، اور دوسری طرف تھائی لینڈ اور آسیان ممالک کے اداروں کی چین میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی کے دورے کا انتظام کرتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ کے ساتھ بنکاک بینک چین اور آسیان ممالک کے درمیانربط کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog