امریکا کی بایوسپین 2016ء میں موجودگی میں اضافہ متوقع

میڈرڈ، 5 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہسپانوی بایوانڈسٹری ایسوسی ایشن (ASEBIO) اور باسک حکومت کے ایک حصے باسک بزنس ڈیولپمنٹ ایجنسی ایس پی آر آئی کے زیر اہتمام آٹھواں بین الاقوامی بایوٹیکنالوجی اجلاس، بایوسپین 2016ء28 سے 30 ستمبر کو بلباؤ ایگزیبیشن سینٹر (بی ای سی)، براکالڈو، میں منعقد ہوگا جس میں امریکی کاروباری اداروں اور انجمنوں کی اضافی شرکت ہوگی۔

Biospain 2016 Logo.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160902/403790LOGO)

ایس بایو کے صدر جورڈی مارٹی نے تبصرہ کیا کہ “حال ہی میں ہم نے جن بین الاقوامی میلوں کا دورہ کیا ہم نے سمجھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مختلف اداروں کی جانب سے اسپین میں منصوبے تلاش کرنے اور بیرون ملک، بالخصوص امریکا، یورپ اور لاطینی امریکا، سے یہاں اداروں کو لانے میں زبردست دلچسپی پائی جاتی ہے۔” حال ہی میں اعلان کردہ آپریشنز میں بڑے ادویات ساز اور خصوصی بین الاقوامی سرمایہ کاری فنڈز نے خیال ظاہر کیا کہ ہسپانوی بایوٹیک ادارے سائنسی ترقی کے معاملے میں اپنے بین الاقوامی ہم منصب اداروں کو ٹکر دے رہے ہیں۔

آج 20 ممالک بایوسپین 2016ء میں اپنی موجودگی کی تصدیق کر چکے ہیں۔ منتظمین رواں سال 40 فیصد بڑے کمرشل میلے کی توقع بھی رکھتے ہیں۔

بایوسپین آج دنیا میں بایوٹیکنالوجی میں پانچویں بڑا شراکت داری ہے، جو 3,327 روبرو اجلاس اور 2008ء میں پہلی بار متعارف کروائے گئے پارٹنرنگ ون (ر) سسٹم (ای بی ڈی گروپ) کے مطابق میں +320 فیصد زیادہ اجلاس رکھتا ہے۔

بایوسپین انوسٹمنٹ فورم کا مقصد مقامی و بین الاقوامی دونوں سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ یہ تعاون ایک خاص متوازی پروگرام اور سرمایہ کاری برادری کے لیے خصوصی تقریبات کے انتظام پر توجہ رکھے گا۔

چند سب سے نمایاں موضوعاتی شعبوں میں شامل ہیں: کمیاب امراض پر مریضوں، بارہا نسیج کی غیر معمولی سختی اور مریض انجمنوں کی جانب سے ادا کیا جانے والے بڑھتے ہوئے کردار پر ایک فورم؛ تشخیص کے نئے طریقے؛ ویکسینز؛ الزیمر؛ خوراک و صحت؛ آزادی جدت طرازی کے لیے سرکاری پالیسیاں؛ نینوبایوٹیکنالوجی؛ بگ ڈیٹا؛ نئے اونکولوجی طریقہ علاج اور بایواکانمی شاملہیں۔

بایوسپین ایک کمرشل میلہ، ایک شراکت داری تقریب، ایک سرمایہ کاری فوری، ایک تربیتی و ملازمتی فورم، مختلف مسائل پر (متوازی سیشنز کے ساتھ) کانفرنسیں جن میں قومی و بین الاقوامی مقررین شرکت کریں ہیں اور سائنسی انجمنوں گی جانب سے منظم کردہ سائنسی کانفرنس پر مشتمل ہے۔ تقریب یورپ میں سب سے بڑا ملکی بنیاد پر لگنے والا میلہ بن چکی ہے اور کاروباری ترقی کے اجلاسوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں سب سے بڑی ہے۔

آخری بار بایوسپین 2014ء میں 200 نمائش کاروں، 850 سے زیادہ اداروں اور 37 ممالک ممالک کے 1,850 سے زیادہ وفود کی میزبانی کی گئی تھی۔ روبرو کاروباری اجلاس 3,327 تک بڑھ گئے (+20فیصد)۔

بایوسپین کے باضابطہ تعاون کرنے والوں میں بایوابیریکا، مرک، فارمامار اور سیلجین شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:

لوسیا سیسیلیا
سربراہ کمیونی کیشنز برائے ایس بایو اور بایوسپین 2016ء
ای میل: lcecilia@asebio.com
ٹیلی فون: 293-117-663-34 (00)+

ذریعہ: بایوسپین 2016ء

Latest from Blog