پہلی سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو اعلان ڈنہواگ کے ساتھ مکمل ہوئی

لانژو، چین، 22 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے وفود نے شمال مغربی چین کے ڈنہوانگ شہر میں ثقافتی تبادلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ساتھ ہی بدھ کو سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو مکمل ہوئی۔

اعلان ڈنہوانگ میں ثقافتی تنوع، برابری اور جامعیت پر زور دیا گیا ہے۔ دستخط کرنے والوں نے تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے، تمام سطحوں پر ثقافتی مکالمے کو مضبوط کرنے اور ثقافتی تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

انتظامی کمیٹی کے مطابق دو روزہ نمائش کے دوران ثقافتی صنعتوں کے حوالے سے 108 ارب یوآن (16 ارب امریکی ڈالرز) کی کل مالیت کے 89 معاہدے ہوئے۔

چینی وزیر ثقافت لو شوگانگ نے کہا کہ اعلان ڈنہوانگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ڈھانچے کے اندر نئی ثقافتی تبادلے کا طریقے کا قیام نمایاں کیا۔

مزید برآں، صوبہ گانسو، جو ڈنہوانگ کا انتظام کرتا ہے، یورپی پارلیمان کے ثقافتی کمیشن برائے بیلٹ اینڈ روڈ اور حکومت تاجکستان کے ساتھ تعاون پر دستخط کیے۔

ذریعہ: اشتہاری ٹیم برائے ایگزیکٹو کمیٹی سلک روڈ (ڈنہوانگ) انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو

Latest from Blog