‫ایکس سی ایم جی نے تبت کے کوہ میلا پر 5,400 میٹر سے زیادہ کی بلندی پر تاریخی تنصیبی منصوبہ مکمل کرلیا

نینگچی، چین، 28 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایکس سی ایم جی نے حال ہی میں تبت میں دور دراز کوہ میلا پر اپنی بڑی بھاری موبائل کرینیں استعمال کرکے 5,400 میٹر سے زیادہ کی بلندی پر ایک بھاری برقی شوول نصب کردیا ہے۔ تانبے کی کانیں چلانے والے مقامی ادارے کے تعاون سے یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بھاری چیز کی اتنی بلندی پر تنصیب کو مکمل کیا گیا ہے۔

کام کی کامیاب تکمیل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سوچو ہیوی مشینری کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل مینیجر شین زینگھی نے کہا کہ “اتنی بڑی بھاری موبائل کریٹ کو اتنی دور تک لے جانا ار اتنی بلندی پر کاموں کو مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، کیونکہ اس میں مصنوعات کو قابل بھروسہ بجلی نظام، مضبوط آغاز اور حرارت توازن کارکردگی اور پہاڑیوں کے نشیب و فراز میں کام کرنے کے لیے بہت زیادہ بھروسہ مندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایکس سی ایم جی کی کیو اے وائے 300 اے تمام علاقوں میں کام کرنے والی کرین، جسے تبت میں بھیجا گیا تھا مختلف تعمیراتی مقامات سے مطابقت رکھنے کے لیے تین سے چار ایکس وزن سے ترتیب پا سکتی ہے، جبکہ بالکل نئی جی جنریشن ایکس سی ٹی 100 ٹرک کرین پہلی جو پہلی بار تبت میں آستعمال کی گئی کو انقلابی پچھلے ایکسل ہائیڈرولک کنٹرول کے سیلف-اسٹیئر اور کم- رفتار، زیادہ-ٹارک پاور ٹرانسمیشن سسٹم ٹیکنالوجیوں کا سہارا حاصل ہے تاکہ وہ تیز اور طاقتور کاموں کے ساتھ ساتھ کا کام بہترین تجربہ دے سکے۔

تبت میں کام کرنے والے ایکس سی ایم جی کے ٹیکنیشن تانگ چینگوی نے تبصرہ کیا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ایکس سی ایم جی کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات زبردست نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔ زبردست اٹھان رکھنے والی خود-قابل رفع اور متوازن وزن خود قابل-رفع خصوصیات، وائرلیس ریموٹ کنٹرول اور اور اسمارٹ، موثر اور صارف دوست آپریشنز کو زیادہ یقینی بنانے کے ساتھ مکمل بریک مینیجمنٹ ٹیکنالوجی کو قبول کرنے والی صنعت میں اپنی نوعیت کی پہلی کرینیں تھیں۔”

انتہائی مطابقت پذیر کیو اے وائے 300 اے اور ایکس سی ٹی 100 کے “دنیا کی چھت” پر شاندار آغاز نے اپنی بھروسہ مندی، مستحکم کارکردگی اور بہترین انسان-کمپیوٹر تعامل ٹیکنالوجیز کی بدولت صارف کی طرف سے کافی تعریف و توصیف حاصل کی ہے۔

“ایکس سی ایم جی آلے کا ہر جزو ہزاروں مرتبہ جانچ اور معائنے سے گزرتا ہے تاکہ معیار کی ضمانت دی جا سکے۔” سوچو ہیوی مشینری کمپنی لمیٹڈ کے سربراہ برائے معیار ٹین فیومنگ نے کہا۔ “پیشہ ور ٹیکنیشنز کی ہماری ٹیم صارفین کے لیے جامع تربیت بھی فراہم کرتی ہے، جو جدت طرازی، معیار اور عالمی مارکیٹ میں صارفی خدمت میں ہماری فوقیت کو ظاہر کرتی ہے۔”

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی بھاری مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 73 سالہ تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت دنیا کی تعمیراتی مشینری صنعت میں نویں درجے پر ہے۔ ادارے کی برآمدات دنیا بھر میں 176 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.xcmg.com، یا ایکس سی ایم جی گروپ کو فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور انسٹاگرام پر فالو کیجیے۔

Latest from Blog