‫120 واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے اپنی 60 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی اثر و رسوخ کو بڑھائے گا

گوانگ چو، چین، 17 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اپنے پہلے آغاز کے 60 سال بعد 120 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلہ) 15 اکتوبر سے باضابطہ طور پر گوانگ چو میں شروع ہوگیا ہے۔

1.18 ملین مربع میٹر کے نمائشی مقام کے ساتھ میلہ تین مراحل میں تقسیم ہے جس میں کل 60,250 بوتھس پیش کیے گئے، جن میں سے 59,252 نیشنل پویلین میں ہیں اور 23,938 ادارے 50 نمائشی ہالوں میں اشیا کے 16 زمرے پیش کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل پویلین 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 615 ادارے پیش کرتا ہے۔

میلے کا پہلا مرحلہ 15سے 19 اکتوبر تک ہوگا جس میں برقی مصنوعات اور مشینری، ہارڈویئر اور تعمیراتی مصنوعات شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ 23 سے 27 اکتوبر تک ہوگا جس کی توجہ صارفی مصنوعات اور تحائف پر ہوگی، جبکہ تیسرا مرحلہ 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گا جس میں ملبوسات اور پارچہ جات، بستے اور سفری سامان، تفریح و کھیل، کھانے پینے، طبی سامان اور ادویات سازی و صحت عامہ کی مصنوعات شامل ہوں گی۔

رواں سال کے میلے کا زور نمود اور انتظام کو حد کمال تک پہنچانے پر ہے۔ روایتی صنعتوں بشمول تعمیر اور تعمیراتی سامان، مشینری، ہارڈویئر اور اوزار، ملبوسات و پارچہ جات اور طبی مصنوعات کے لیے 27 نمائشی حصوں میں 124 مصنوعاتی علاقے بنائے گئے ہیں۔ اسی دوران نئی توانائی اور پالتو جانوروں کی مصنوعات جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لیے نئے نمائشی زون کھولے گئے ہیں جو برانڈز اور اداروں کی ان شعبوں میں حصہ لینے پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

120 واں کینٹن میلہ 23 اجلاس و تقاریب کی میزبانی کر رہا ہے جن میں صنعتی اجلاس اور اجتماعات، رحجان تجزیے، ڈیزائن اور جدت طرازی کی کھوج، تحقیق و ترقی کا تبادلہ اور برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر تجربات بانٹنا شامل ہیں۔

مزید جھلک ڈیزائن شعبہ ہے جو نمائشوں، مذاکروں اور فیشن میلوں کے سلسلے کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 14 ممالک اور خطوں کے کل 94 ڈیزائن ادارے حصہ لیں گے۔

“کینٹن میلہ صنعت میں اب سوشل میڈیا پر بہترین اثرات رکھنے والا بن چکا ہے۔ ہم فیس بک پر 600,000 اور لنکڈ ان پر 20,000 افراد کو 7 زبانوں میں روزانہ مشغول کرتے ہیں۔” کینٹن میلے کے ترجمان سو بنگ نے کہا۔ “اس مرتبہ ہم 15 ممالک میں 16 وڈیو کانفرنسوں کی میزبانی بھی کر چکے ہیں اور مہمانوں کو مدعو کرتے ہں کہ وہ کاروباری مواقع اور شراکت داروں اور مختلف صنعتی رحجانات کی دریافت پر ہمارے ساتھ آئیں۔ ہم اپنے میڈیا ریسورس ایکسچینج پروگرام کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں، جس میں اب 21 ممالک اور خطوں کے53 اداروں کے شرکا شامل ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تمام فروخت کنندگان اور خریدار کینٹن میلے کے 60 ویں سال میں سیر حاصل سیشن کا لطف اٹھائیں گے۔”

Latest from Blog