‫میراث اور صناعی – ٹی سی سی ڈیزائن مقابلہ اختتام پذیر: ابھرتے ہوئے ڈیزائنر چاؤ لی نے طلائی انعام جیت لیا

شینگزی، چین، 25 اکتوبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 16 اکتوبر کو چائنا اوریئنٹل سلک مارکیٹ کے تعاون سے، “میراث اور صناعی – ٹی سی سی ڈیزائن مقابلہ” کافائنل شینگزی میں ہوا، جو چین کا نمبر 1 ریشمی شہر ہے۔ 23 سلسلے اور 70 کے قریب فیشن مصنوعات کے نمونے چینی یشن اور امتیازی صناعی کے حسن کے طور پر پیش کیے گئے۔ ابھرتے ہوئے ڈیزائنر چاؤ لی کی پیداوار ‘پہاڑوں اور دریاؤں کی نقش کاری’ نے سونے کا انعام جیتا اور 150,000 یوآن کا اعزاز حاصل کیا۔ شو یوپنگ کی پیداوار ‘بے فکر سفر’ اور ما لیانگ کی پیداوار ‘تکمیل’ نے چاندی کے انعام جیتے۔ چین ڈنگ ڈنگ، روآن چینگ چان اور ڈینگ جی جنگ کے کام ‘یاد-محروم’، ‘چینی نسخہ’ اور ‘دہری خوشی’ نے کانسی کے انعام جتیے۔ سن ہوا نیٹ، آئیچیی اور چائنا موبائل 4جی نیٹ ورک نے حتمی مقابلے کو براہ راست نشر کیا۔ کروڑوں انٹرنیٹ صارفین اور شریک ڈیزائنروں اور ناظرین نے اس عظیم تقریب کو ملاحظہ کیا۔

مقابلہ کی میزبانی مشترکہ طور پر سن ہوا نیوز ایجنسی کے انفارمیشن سینٹر، سن ہوا نیٹ اسٹاک ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے چائنا ٹیکسٹائل میڈیا ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ اور ٹیکسٹائل اینڈ ایپیرل ویکلی کے تعاون کے ساتھ کیا تھا۔ سات ماہ طویل مقابلے میں انتظامی کمیٹی نے بیجنگ پریس کانفرنس، سوچو انوویشن ایکسپو، چائنیز فیشن برانڈز ڈیولپمنٹ فورم، نیشنل کونٹیسٹ ایونٹ پروموشن کمپین، ورک سلیکٹنگ اینڈ ٹیوٹر گروپنگ، شینگزی ہائی لائٹس جیسی متعدد زبردست سرگرمیوں کی میزبانی کی۔

سنگ ہوا یونیورسٹی پروفیسر اور سابق چیئرمین چائنا فیشن ڈیزائنر ایسوسی ایشن لی ڈانگچی جیوری کے نامزد چیئرمین تھے۔ انہوں نے کہا کہ “چین کی فیشن ڈیزائن صنعت کو سہارے کے لیے نوجوان اور ابھرتے ہوئے نئے ستاورں کی ضرورت ہے۔ چین کی شاندار روایتی ثقافت اور صناعی کو نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اسے ورثے میں لیں اور آگے بڑھائیں۔ میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈیزائنر خود کو اس کاریگری کو قبول کرنے سے وابستہ کریں گے، اس عمل کو جدید بنائيں گے اور جدت طرازی کے عمل میں آگے بڑھیں گے، تاکہ ثقافت اور کاریگری کے فروغ کو بڑھائیں، چینی ثقافت کی خصوصیات ظاہر کریں اور چین کی پارچہ بافی و ملبوسات کی صنعت کو دنیا بھر میں لے جانے کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔”

“ٹیوٹر پی کے مقابلے” کی عمدگی نے مقابلوں کی روایتی اقسام کا خاتمہ کردیا ہے جنہیں چین کے ماضی کے فیشن ڈیزائن مقابلوں میں اختیار کیا جاتا ہے۔ تین سونے کے انعام جیتنے والے وانگ یوتاؤ، لی سیاؤیان اور وو سوکئی کو تقریب کے لیے استاد مقرر کیا گیا تھا، ہر کسی نے مقابلے میں شرکت کے لیے ڈیزائنروں کی ایک ٹیم کی قیادت کی۔ یہ فیشن ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ کلاسیکی اور تخلیقی درخشاں پہلو تھا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے قرار دیا کہ چین اس تقریب کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ شینگزی میں ایک ڈیزائنر مرکزی فیشن ڈیزائن ماحول ترتیب دے جو چین کا پہلا ریشمی شہر ہے، اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنروں کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرے گا تاکہ ان کے کیریئر بنائے جائیں اور ان کی جدت طرازیوں کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ شینگزی میں فیشن ڈیزائن اسکول اور گارمنٹ ادارے تعاون اور زیادہ سے زیادہ بہترین ڈیزائنر سامنے لانے کے لیے رائے اور تجربات کا تبادلہ کریں گے اور چین کی پارچہ بافی اور ملبوسات کی صنعت کو آگے بڑھائیں گے۔

ذریعہ: میراث اور صناعی – ٹی سی سی ڈیزائن ایوارڈ کمیٹی

Latest from Blog