‫لایلٹی رہنما ونڈہیم ریوارڈز نے صنعت کے لیے نئي سمت متعین کرنے والی توسیع کی رونمائی کردی؛ دنیا بھر سے25,000 ہوٹلوں، کونڈوز یا گھروں میں مفت قیام حاصل کریں

درجہ اول کا لایلٹی پروگرام رعایت کے 17,000 نئے امکانات دیتا ہے، ونڈہیم ورلڈوائیڈ کی اکثریت کو 2018ء کے اختتام تک 120,000 سے زیادہ پراپرٹی پورٹ فولیو سے جوڑے گا

پرسیپینی، نیو جرسی، 26 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایک کے بعد دوسرے سفر میں مختلف ہوتی ہوئی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ونڈہیم ریوارڈز نے آج اپنے اعزاز یافتہ پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے مہمان نوازی اداروں میں سے ایک، ونڈہیم ورلڈ وائیڈ، تک پھیلانے کا انکشاف کیا ہے، جس کا آغاز 17,000 کونڈوز اور مکانات پروگرام کے پہلے سے متاثر کن تقریباً 8,000 ہوٹل ریڈیمپشن پورٹ فولیو تک فوری طور پر پھیلانے سے ہورہا ہے۔

۔آنٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیں: https://www.multivu.com/players/English/7961951-wyndham-rewards-loyalty-program-expansion

یہ اپنی وسعت اور عالمی اثر دونوں کے لحاظ سے صنعت کا پہلا قدم ہے۔ 100 ممالک میں 120,000 سے زیادہ املاک کے ساتھ جو ہوٹلوں، تعطیلاتی ملکیتوں اور پیشہ ورانہ انداز میں چلائے جانے والے تعطیلاتی کرائے کی جگہوں پر مشتمل ہے، ونڈہیم ورلڈوائیڈ مسافروں کو وہ کچھ پیش کرتا ہے جو کوئی نہیں فراہم کر سکتا: مقام یا رہائش کی قسم سے ہٹ کر جیسا وہ چاہتے ہیں سفر کا ویسا تجربہ اٹھانے کا موقع۔ اب ونڈہیم ریوارڈز اراکین انوکھے اور حقیقی تعطیلاتی تجربے کا لطف اٹھا سکتے ہیں جوایک نجی رہائش گاہ قیام سے آتا ہے- فرانس میں بوردے اور تولو کے قریب ایک پتھر کے مکان سے؛ پارک سٹی، وٹاہ میں ڈھلان پر واقع پناہ گاہ؛ اور پام اسپرنگز، کیلیفورنیا میں ایک تعمیراتی خوابوں جیسے گھر تک۔

ونڈہیم ریوارڈز کے کے سربراہ برائے لایلٹی نوح بروڈسکی نے کہا کہ “ہوٹل جانے والوں کو بہت عرصے سے اپنی وابستگی کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے، اب وقت ہے کہ تعطیلات پر خریدنے اور کرائے پر لینے والوں کو بھی نوازا جائے۔ ہم اس کھیل کو بدل رہے ہیں اور اسے غیر معمولی سطح پر لے جا رہے ہیں۔ ونڈہیم ورلڈوائیڈ دنیا کے کسی دوسرے مہمان نوازی ادارے جیسا نہیں ہے، ہم اپنے اراکین کو بہترین تعطیلاتی املاک و کرائے کی جگہوں تک رسائی دے کر اپنے بڑے ہوٹل پورٹ فولیو کو بہترین انداز میں مکمل کرتے ہیں۔”

آج سے ونڈہیم ریوارڈز دنیا بھر سے اراکین 25,000 ہوٹلوں، کونڈوز اور گھروں میں سے انتخاب کرکے اپنے محنت سے حاصل کیے گئے پوائنٹس کو www.WyndhamRewards.com/Redeem پر جاکر مفت رات قیام میں بدل سکتے ہیں۔ کسی بھی ونڈہیم ریوارڈز ہوٹل میں ایک رات کا مفت قیام صرف 15,000 پوائنٹس پر حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ پورٹ فولیو میں شامل نئے 17,000 مقامات بھی فی خواب گاہ، فی رات صرف 15,000 پوائنٹس پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بروڈسکی نے مزید کہا کہ “یہ ونڈہیم ریوارڈز کے لیے زبردست، صنعت کا رخ متعین کرنے والی تبدیلی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے اراکین زیادہ رہتے ہیں اور زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ اور اب مجموعی طور پر اپنے مقابل پانچ بڑے اداروں سے بھی زیادہ انعام کے مواقع کے ساتھ، ہم اراکین کے لیے نئے تجربات کی دنیا کھول رہے ہیں، انہیں ان کی انفرادی ضروریات کی بنیاد پر کہاں اور کیسے سفر کرنا ہے اس کی صلاحیت دے رہے ہیں۔ یہ ونڈہیم ریوارڈز کی اپنے اراکین، مالکان اور شراکت داروں کو بے مثال قدر فراہم کرتے ہوئے اپنی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے کی بات ہے۔”

اگلے دو سالوں میں ونڈہیم ریوارڈز ونڈہیم ورلڈوائیڈ پورٹفولیو سے املاک کو شامل کرنا جاری رکھے گا جبکہ کونڈو اور گھر کے قیام سے بھی پوائنٹس جیتنے کی اراکین کی صلاحیت کو شامل کرے گا۔ قیام پر پوائنٹس حاصل کرنے کی صلاحیت ابتدا میں 17,000 کونڈوز اور گھروں پر 2017ء کے موسم گرما تک دستیاب ہونا متوقع ہے اور نئے انتخاب نئی املاک کے آن لائن آنے تک مرحلہ وار شامل کیے جائیں گے۔ منصوبہ توقع رکھتا ہے کہ ونڈہیم ورلڈوائیڈ کے ہوٹل، تعطیلات ملکیت اور کرائے پر جگہوں کےپورٹ فولیو کی اکثریت 2018ء تک مکمل ہو جائے گی۔

ونڈہیم ورلڈوائیڈ کے بارے میں

ونڈہیم ورلڈوائیڈ (این وائی ایس ای: WYN) دنیا کے سب سے بڑے مہمان نوازی اداروں میں سے ایک ہے جو مسافروں کو ہوٹلوں، تعطیلاتی املاک اور انوکھی رہائش گاہوں میں بھروسہ مند مہمان نوازی برانڈز کے مجموعے تک رسائی دیتا ہے جن میں تعطیلاتی تبادلہ، تعطیلاتی پارکس اور منظم شدہ کرائے کے گھر شامل ہیں۔ چھ براعظموں کے 100 ممالک میں میں 120,000 سے زیادہ قیام گاہوں کے مجموعے کے ساتھ، ونڈہیم ورلڈوائیڈ اور اس کے 38,000 شراکت دار اس سفری تجربے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو وہ چاہتے ہیں۔ اسے ادارے کے کاروبار میں نئے مہمانوں کے لایلٹی پروگرام ونڈہیم ریوارڈز (ر) کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہے، جو اسے اراکین کے لیے سادہ تر بناتا ہے کہ وہ زیادہ انعامات اور پوائنٹس کو زيادہ تیزی سے حاصل کر سکیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.wyndhamworldwide.com۔

Latest from Blog